بیسن کی برفی۔

حجاب

محفلین
بیسن کی برفی

اجزاء۔
بیسن۔ ایک کپ۔
سوجی ۔ایک کپ۔
چینی ۔دو کپ۔
دودھ ۔ایک کپ۔
پسا ہوا کھوپرا ۔ ایک کپ۔
چھوٹی الائیچی پاؤڈر۔ چٹکی بھر۔
چاندی کے ورق 2 یا 3۔
گھی۔ آدھا کپ۔
بادام پستے باریک کٹے ہوئے۔ آدھی پیالی۔

ترکیب۔
بیسن کو ہلکی آنچ پر بھون لیں (جلنا نہیں چاہیے ) اب چینی اور دودھ کو مکس کرکے سیرپ تیار کر لیں اور اس میں کھوپرا اور آدھا گھی شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس دوران الائیچی پاؤڈر بھی ڈال دیں۔جب ایک اُبال آجائے تو اس میں تھوڑا تھوڑا کرکے چمچہ چلاتے ہوئے سوجی اور بیسن ملاتے جائیں جب سب بیسن اور سوجی ڈال لیں تو باقی گھی ڈال کر اتنا بھونیں کہ یہ مکسچر گاڑھا ہو کر دیگچی کے کنارے چھوڑنے لگے ۔اب ایک ٹرے میں گھی لگا کر چکنا کریں اور اس پر یہ مکسچر برابر پھیلا دیں 5 منٹ ٹھنڈا ہو جائے تو چاندی کے ورق لگا کر بادام پستے سے سجا کر ٹھنڈا ہونے دیں ٹھنڈا ہونے پر حسبِ پسند ٹکڑے کاٹ لیں۔
 
ماوراء

محفلین
زبردست حجاب۔
میری بہن نے کبھی کھانا نہیں بنایا تھا۔ اس نے جب پہلی بار کچھ بنایا تو بیسن کا حلوہ مجھ سے سیکھ کر بنایا۔ اور جب کبھی ہم اس کو کہتے کہ آج کچھ بنا کر تو کھلاؤ۔ ہمیشہ ہمارے سامنے بیسن کا حلوہ حاضر ہوتا۔ تقریباً ایک سال تک تو ہمیں وہ بیسن کا حلوہ ہی دیکھنے کو ملا۔ آج میں اس کو بیسن کی برفی کی ترکیب دیتی ہوں۔ کہ اب اس کو ٹرائی کرے۔ :p :D
 
حجاب

محفلین
ماوراء نے کہا:

اچھا ہے ماوراء اب حلوہ نہیں برفی کھانا :)
شکریہ قیصرانی
 
Top