بیس موبائل، ایک آشیانہ ☻

محمداحمد

لائبریرین
بیجنگ: چینی دوشیزہ نے اپنے 20 بوائے فرینڈز سے 20 آئی فون سیون تحفے میں لیے اور انہیں فروخت کرکے ایک گھر خرید لیا۔
یہ سب کچھ کسی کہانی کا پلاٹ لگتا ہے لیکن ’’پراؤڈ کیاؤبا‘‘ کے قلمی نام سے چینی زبان میں بلاگ لکھنے والی مصنفہ نے اپنی ایک تازہ بلاگ پوسٹ میں یہ واقعہ تحریر کیا ہے۔ پراؤڈ کیاؤبا کے مطابق اس کی سہیلی ژیاؤلی (فرضی نام) کا تعلق جنوبی چین کے علاقے شینزن سے ہے وہ اپنے اور اپنے والدین کے لیے ایک مکان خریدنا چاہتی تھی لیکن اس کے پاس رقم نہیں تھی، اپنا مقصد پورا کرنے کے لیے ژیاؤلی نے انتہائی منفرد طریقہ اختیار کیا۔
لڑکی نے 20 بوائے فرینڈز بنائے اور ان میں ہر ایک سے فرمائش کی کہ وہ اسے آئی فون 7 تحفے میں دے جو اُن دنوں نیا نیا فروخت کے لیے پیش ہوا تھا۔ اپنے بوائے فرینڈز سے تحفتاً ملنے والے تمام آئی فون 7 اس نے فون ری سائیکلنگ کی مقامی ویب سائٹ کو ایک لاکھ 2 ہزار چینی یوآن (تقریبا 18 ہزار ڈالر)میں فروخت کردیئے اور اس رقم سے ایک پُرفضا دیہی مقام پر خوبصورت مکان خرید لیا۔
پراؤڈ کیاؤبا کا کہنا ہے کہ ژیاؤلی کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور اس کے والدین بوڑھے ہیں۔ والدہ گھر کے کام کاج سنبھالتی ہیں جب کہ والد محنت مزدوری کرتے ہیں۔ ان کی آمدنی سے گزر بسر تو ہوجاتی ہے لیکن نئے گھر کی خریداری کسی طور پر بھی ممکن نہیں۔ اپنے والدین کی سب سے بڑی بیٹی ہونے کی حیثیت سے اس نے اپنی ذمہ داری محسوس کی لیکن اسے پورا کرنے کے لیے جو طریقہ اختیار کیا وہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔
بی بی سی کے مطابق اس واقعے پر چینی زبان میں ایک ہیش ٹیگ بہت تیزی سے مشہور ہوا جس کا ترجمہ تھا ’’ایک گھر کے لیے 20 موبائل‘‘ اور جسے اب تک 13 ملین سے زیادہ مرتبہ استعمال کیا جاچکا ہے۔

حوالہ
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس دنیا میں طبقاتی تفاوت کس قدر ہے۔

جتنے پیسے ایک متمول شخص عیاشی میں اُڑا دیتا ہے وہ اگر کسی غریب کے پاس ہوں تو وہ بنیادی ضرورتوں سے محروم نہ رہے۔
 
مجھے تو ایسے بوا ئے فرینڈز پہ حیرت ہوتی ہے کہ اتنا مہنگا عشق بھی افورڈ کر لیتے ہیں ۔۔۔ اور اوپر سے ایک گرل فرینڈ کے 20 بوا ئے فرینڈ۔۔ یہ تو پھر سیدھی سیدھی غلط فرینڈ ہوئی نا :D
 

ابن توقیر

محفلین
سُپرسمائلس،بے چارے لڑکوں نے دن رات ایک کرکے موبائل خریدا ہوگا پر انہیں کیا پتا تھا کہ وہ موبائل نہیں مکان کی اینٹیں جمع کررہے ہیں۔
 
اور اس سے بڑی حیرت کی بات ہے کہ محبوبہ کے کہنے پہ 20 لڑکوں نے ایک ساتھ اس کی بات مان لی ۔۔ اگر معاملہ اس کے بر عکس ہوتا کہ ایک لڑکا اپنی 20 گرل فرینڈز کو کہتا کہ مجھے آئی فون گفٹ کرو تو ہر لڑکی کا رد عمل دوسری سے مختلف ہوتا :D
 
سُپرسمائلس،بے چارے لڑکوں نے دن رات ایک کرکے موبائل خریدا ہوگا پر انہیں کیا پتا تھا کہ وہ موبائل نہیں مکان کی اینٹیں جمع کررہے ہیں۔
ہاہاہاہاہا
سرآئی فون دی قیمت نال تے اک کمرے دا پورے دا پورا لینٹر پے جاندا اے تسی اِٹاں گن رئے او :p
 

ابن توقیر

محفلین
ہاہاہاہاہا
سرآئی فون دی قیمت نال تے اک کمرے دا پورے دا پورا لینٹر پے جاندا اے تسی اِٹاں گن رئے او :p

یعنی آئی فون 7 رکھنے والے حضرات یا خواتین اپنے ساتھ پورے کا پورا لنٹر اٹھائے گھوم پھر رہے ہوتے ہیں؟ سُپرسمائلس
 
یعنی آئی فون 7 رکھنے والے حضرات یا خواتین اپنے ساتھ پورے کا پورا لنٹر اٹھائے گھوم پھر رہے ہوتے ہیں؟ سُپرسمائلس
ہاہاہاہا
ہاں جی ۔۔
ایک بات کافی حیران کُن ہے کہ مُحترمہ نے بڑے سستے بیچے ہیں آئی فون ۔۔ تقریباََ چونسٹھ سو ڈالرفی موبائل کی قیمت کے موبائل محترمہ نے 2500 ڈالر فی مو بائل کے حساب سے بیچے ہیں ۔۔
ساڈے کولوں وی پُچھ لیندی ۔۔ ہو سکدا اے 7 آئی فون دے بدلے محترمہ نوں مکان دے نال نال ڈیڑھ درجن کینو وی لے دیندے :D
 

La Alma

لائبریرین
قابلِ رحم ہیں ان کی اگلی گرل فرینڈز ...ان بیچاریوں کو تو اب یہ ایک چاکلیٹ بھی نہیں لے کر دیں گے .
 

محمداحمد

لائبریرین
کیا معلوم کے کتنوں نے انکار کیا ہو اور ان کا ذکر ہی نہ ہو۔ :)

وہ 'ٹارگیٹ آڈینس' میں شمار ہی نہیں ہوتے تو اُن کا نام کیوں لیا جائے۔

بروشرز تو ساری دنیا کو بانٹے جاتے ہیں لیکن ہر ایک آپ سے کاروبار کرے ضروری تھوڑی ہے۔ :) :) :)
 
میں تو یہ سوچ کر حیران ہو رہی ہوں اس لڑکی کی خوبصورتی کا کیا عالم ہو گا جس نے چھ ماہ کے کم عرصہ 20 عاشقوں کو چونا لگا دیا بلکہ یوں کہنا بھی غلط نہیں ہو گا سیمنٹ بجری اور سریا بھی لگا دیا،
یا پھر یہ اس محلے کی واحد لڑکی ہونے ہے جس پر سارا محلہ ہی عشق ہونے کو تیار بیٹھا تھا
 
Top