بینگن کا بھرتا

عسکری

معطل
ہم کئی دنوں سے مسلسل سفر سے جب لوٹے تو سوچ رہے تھے کہ یہ کیا لائف بنا ڈالی ہم نے اپنی ۔ گوشت مرغی اور مرغن غذائیں نہیں کھانی ہفتہ بھر صرف سبزی بس سبزی ۔ پھر بھی 3 دن تک کھانی ہی پڑی مرغی گوشت کی چیزیں کل شام کو ہم نے پکا ارادہ کر لیا کہ اب سبزی بس ۔ ہوٹل سے جا کر ہم نے آلو پالک کھایا اور سو گئے ۔ آج اس سلسے کا پہلا دن قرار پایا اور بچپن کی یاد تازہ کرتے ہوئے ہم نے بینگن کا بھرتا بنایا ہے ۔ اور زیادہ احتیاط کی وجہ سے کچھ اچھا بن گیا تھا ۔ دوپہر کو 3 روٹیاں اور لسی کا گلاس پی کر جو ہم سوئے تو 8 بجے اٹھے حالنکہ ہم تو دن کو کبھی سوتے ہی نہیں :D ابھی سوچا محفل کے استاد اور استانیاں ذرا ہمارا کارنامہ سنیں ۔ جب بینگن جل رہے تھے سیکیورٹی بھی الرٹ ہوئی تھی کہ آگ لگ گئی ہے :laugh: ہم نے کہا نہیں یہ ایک ڈش ہے جو جلا کر بتنی ہے :biggrin:۔ آپ جائیں یہ آگ ہم خود ہی کنٹرول کر لیں گے ۔اور اپنا کارنامہ جاری رکھا ۔
ہم تو کھا کر لمبی تان کو سو گئے اب یہ فوٹو دیکھ لیں جو باقی بچی ہے پتیلی میں :idontknow:
559378_360996520655641_167742905_n.jpg


247221_360996723988954_2077270129_n.jpg
 

عسکری

معطل
ارے ہاں ترکیب تو لکھی نہیں
لو لیا ہم نے جناب
3 عدد بینگن گول والے
4 عدد سبز پیاز
1 بڑا پیاز
3 ٹماٹر
ہری مرچیں 6
دھنیا
اور 3 عدد لسہن

سیدھی سی بات ہے بینگن ہمیں پلاسٹک کور میں ملے ایک ایک بینگن کو کھول کر نکالا ائیر ٹائٹ سے باہر اور دھو کر آگ پر رکھ دیا جلنے ۔تھوڑیئ تھؤڑی دیر بعد سائیڈ چینج کر دیتے جب اچھی طرح کھال جل گئی تو انہیں پانی میں ڈال کر تھوڑا ٹھنڈا کیا اور کھال اتار کر بینگن کو صاف کر دیا۔ادھر سے پیاز ہلکے براؤن ہوئے تو ان میں ٹماٹر سبز پیاز مرچی ڈال کر مہران مسالہ ڈال کر تیار کر لیا بینگن کو کاٹ دیا تاکہ بڑا نا رہے اور پھر مسالہ جب بن گیا تو دال دیا اور تھوڑی دیر فرائی کر لیا ہلکا سا دھنیا ڈال کر بن گیا بھی بینگن کا بھرتا :bighug:
 
Top