بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

جاسم محمد

محفلین
بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 17 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
ویب ڈیسک / ارشاد انصاری بدھ 18 مارچ 2020
2022826-oilwell-1584551750-571-640x480.jpg

امریکی خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد اور برطانوی خام تیل کی قیمت 4.52 فیصد کم ہوئی۔

ویانا: خام تیل کی قیمت 17 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6 فیصد کی کمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی منڈی میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خام تیل کی طلب میں بھی کمی آنا شروع ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل تھی جو مزید کم ہوکراب 17 سال کی کم ترین سطع پر آگئی ہے، اس طرح ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکان ہے۔

دوسری جانب صرف ایک روز میں میں امریکی خام تیل کی قیمت تقریباً 6 فیصد کمی کے بعد 25 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 4.52 فیصد کمی کے بعد 27 ڈالر 85 سینٹس فی بیرل تک گرگیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے اور لاک ڈاؤن ہونے پر تیل کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جبکہ سعودی عرب، روس کے درمیان تیل کی قیمت ميں مزید کمی ہوسکتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
"مقابلے" کا لفظ یہاں حذف کر گئے مضمون نگار۔ تیل کی پیداوار کے حوالے سے سعودی عرب اور روس کے درمیان اس وقت سخت چپقلش اور مقابلہ چل رہا ہے۔

السلام علیکم وارث بھائی!

کیسے ہیں آپ؟

بڑے دنوں بعد آپ سے شرفِ گفتگو حاصل ہوا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم وارث بھائی!

کیسے ہیں آپ؟

بڑے دنوں بعد آپ سے شرفِ گفتگو حاصل ہوا۔
وعلیکم السلام احمد صاحب الحمد للہ خیریت سے ہوں اور امید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔ میں یہیں ہوتا ہوں لیکن بس تانک جھانک کی حد تک۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
یہ جملہ سمجھ نہیں آیا۔
درمیان سے کیا مراد ہے؟
"مقابلے" کا لفظ یہاں حذف کر گئے مضمون نگار۔ تیل کی پیداوار کے حوالے سے سعودی عرب اور روس کے درمیان اس وقت سخت چپقلش اور مقابلہ چل رہا ہے۔
2020 Russia–Saudi Arabia oil price war - Wikipedia
 
محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام احمد صاحب الحمد للہ خیریت سے ہوں اور امید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔ میں یہیں ہوتا ہوں لیکن بس تانک جھانک کی حد تک۔ :)

جی الحمدللہ! سب ٹھیک ہے۔

اچھی بات ہے ۔ لیکن کبھی کبھی شریکِ گفتگو بھی ہونا چاہیے ورنہ محفل "یک رنگی" کا شکار ہو جاتی ہے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
جی الحمدللہ! سب ٹھیک ہے۔

اچھی بات ہے ۔ لیکن کبھی کبھی شریکِ گفتگو بھی ہونا چاہیے ورنہ محفل "یک رنگی" کا شکار ہو جاتی ہے۔ :)
آپ بھی درست کہتے ہیں بھائی، بس دل اچاٹ سا ہے۔ ایک تو مر جانے کرونے نے تنگ کیا ہوا ہے اس شکل میں کہ بیوی نے اضافی پابندیاں لگا دی ہیں، ہاتھ دھو یہ کرو وہ نہ کرو وغیرہ، دوسرے یہ کہ ایک دم دنیا میں چالیس پچاس کروڑ وائرلوجسٹ پیدا ہو گئے ہیں جو ہماری جان نکال کر ہی دم لیں گے اور رہی سہی کسر اردو محفل پر جاری "ورلڈ وار تھری" نے پوری کر دی ہے۔ :)
 
یہ سب باتیں واقعی دق کرنے والی ہیں۔

محفل میں تو دو طرفہ جہادیوں کی فیکٹری لگ گئی ہے۔ ہمارا بھی کوئی باقاعدہ مشاہرہ باندھ دے تو یکسوئی کے ساتھ یہیں لگ جائیں۔ :)

البتہ کرونے کے معاملے میں اعتدال کی حد میں رہتے ہوئے احتیاط کرنا فی الحال بہتر ہے۔
 
Top