بیوی کے تشدد کے خلاف شوہر انصاف لینے تھانے پہنچ گیا

جاسم محمد

محفلین
بیوی کے تشدد کے خلاف شوہر انصاف لینے تھانے پہنچ گیا
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
1866160-husbandwife-1572708836-494-640x480.jpg

آنکھوں والے ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں لے کر گئے جس پر بیوی نے پٹائی کرڈالی، شوہر کا بیان۔ فوٹو:فائل

مظفرگڑھ: شوہر بیوی کے تشدد اور مارپیٹ کے خلاف کاروائی اور انصاف لینے تھانہ سنانواں پہنچ گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے سنانواں میں مظلوم شوہر بیوی کے تشدد سے تنگ آکر تھانہ سنانواں انصاف لینے پہنچ گیا، محمد شریف نامی متاثرہ شخص نے تھانے میں بیان دیا کہ اپنی بیوی کی آنکھوں کا چیک اپ کے لئے آنکھوں والے ڈاکٹر کی بجائے دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس پر تلخ کلامی ہوگئی۔

محمد شریف کے مطابق بیوی نے گھر واپس پہنچ کر پٹائی کی اور پٹائی کرنے کے بعد چمچہ سر پر دے مارا، بیوی مجھ پر آئے روز تشدد کرتی ہے اور مارتی پیٹتی ہے، میں انصاف کے لئے تھانہ سنانواں میں آیا ہوں بیوی کے خلاف کاروائی کی جائے۔
 
Top