خیالات تو درست ہیں، بس بحر میں کمکل درست نہیں۔
ہوتی ہے بیٹی خدا کی رحمت
بحر میں آ سکتا ہے، لیکن ہوتی کی ’ی‘ کو گرا دینے سے۔
بیٹی تو ہے خدا کی رحمت
سے بات صاف ہو جاتی ہے، اور بیانیہ بھی۔
آج ہوئی ہے کیوں یہ زحمت
یہ درست ہے، اسی بحر میں فعلن فعلن فعلن فعلن یا فعل فعولن فعل فعولن
بن گئے ہیں طوق گلوں کا
یہ مکمل خارج ہے۔
طوق گلوں کا بننے لگے ہیں
سے بات توصساف نہیں ہوتی، لیکن وزن مکمل ہو جاتا ہے۔
رسم و رواج ، جہیز کی لعنت
وزن درست ہے، لیکن رواج کا آخری ج اور جہیز کا پہلا ج۔ یہ تکرار اچھی نہیں۔