ساجداقبال
محفلین
ویسے میں ”سپرہٹ” قبیل کی فلمیں کم ہی دیکھتا ہوں یا بہت دیر سے لیکن Batman Begins دیکھنے کے بعد دی ڈارک نائٹ کا مجھے شدت سے انتظار تھا، جو کل ختم ہوا۔ جتنی تعریف سُنی تھی واقعی فلم اتنی ہی اچھی تھی۔ خاص کر ہیتھ لیجر کا جوکر والا کردار لاجواب تھا۔ لیکن ایک شکوہ ضرور کہ ان کے سین ذرا کم تھے۔۔۔لیکن سب کرداروں سے انصاف کرنے اتنے کم وقت میں، شاید یہ ضروری تھا۔ جوکر کا سب سے اچھا سین جو مجھے پسند آیا وہ ہسپتال اڑانے کے بعد باہر نکل کر اس کی حرکتیں، خاص کر بڑے دھماکے سے پہلے۔ ایک اور بات جو مجھے کھٹکی وہ آخر میں جوکر کے اتنی آسانی سے ہاتھ آجانے کی۔ ایکطرف تو شروع میں اسنے ناقابل یقین ذہانت دکھائی اور آخر میں قدرے آرام سے پکڑا گیا۔ خیر ہیرو کا بھی تو بھرم رکھنا تھا۔
ہیرو کرسچئین بیل(بیٹ مین) کا کردار جوکر اور ہاروے ڈینٹ کے سامنے کچھ دبا دبا سا نظر آیا۔ اس فلم میں ہیروئن صاحبہ پچھلی فلم والی راچل نہیں تھیں اور فلم کے بیچ نئی راچل سے بھی جان چھڑا لی گئی۔
بیٹ مین کی اگلی فلم کا میں شدت سے منتظر رہوں گا۔