عبد الرحمٰن
محفلین
بیکار گیا میں نے جو ہتھیار خریدا
دشمن نے مری فوج کا سالا ر خریدا
جتنے تھے فصیلوں پہ کما ندار ملائے
شاہ در کا محافظ پس دیوار خریدا
بازار سے ہر رنگ کی دستار خریدی
ہر شہر سے اک اپنا نمک خوار خریدا
ہر جنس محنث کو کیا اس نے علم دار
ہر صاحب شمشیر سے زنگار خریدا
مسجد کے لیے ڈ ھونڈ کے لایا ہے عمامہ
مندر کے لیے قشقہ و زنار خر یدا
خوشبو کی تجارت میں منا فع بھی بہت تھا
گل چیں نے بہاروں سے چمن زار خریدا
آنکھوں کو رکھا رہن تو دیدار کمایا
دل دے کے خریدا ہے تو دیدار خریدا
کلیم احسان بٹ
دشمن نے مری فوج کا سالا ر خریدا
جتنے تھے فصیلوں پہ کما ندار ملائے
شاہ در کا محافظ پس دیوار خریدا
بازار سے ہر رنگ کی دستار خریدی
ہر شہر سے اک اپنا نمک خوار خریدا
ہر جنس محنث کو کیا اس نے علم دار
ہر صاحب شمشیر سے زنگار خریدا
مسجد کے لیے ڈ ھونڈ کے لایا ہے عمامہ
مندر کے لیے قشقہ و زنار خر یدا
خوشبو کی تجارت میں منا فع بھی بہت تھا
گل چیں نے بہاروں سے چمن زار خریدا
آنکھوں کو رکھا رہن تو دیدار کمایا
دل دے کے خریدا ہے تو دیدار خریدا
کلیم احسان بٹ