تاسف بیکل اتساہی انتقال فرما گئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار، سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر بیکل اتساہی انتقال فرما گئے ہیں.

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّ۔ا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

راجیہ سبھا کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور شاعر محمد شفیع خان بیکل اتساہی کا آج رام منوہر لوہیا اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کا انتقال علم و ادب کا ایک بڑا نقصان ہے ۔وہ 87سال کے تھے۔ بیکل اتساہی کے اہل خانہ میں دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ برین ہیمبرج کی وجہ سے جمعرات کو انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔انہیں انتہائی نگہداشت والی یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا تھا، جہاں آج علی الصبح چار بج کر 30منٹ پر ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں کل دوپہر ظہر کی نماز کے بعد ان کے آبائی مقام اترپردیش کے بلرام پور میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ان کی پیدائش 1928میں بلرام پور میں ہوئی تھی۔
بیکل اتساہی نے اردو اور ہندی زبان کو پورا احترام بخشا۔ مقامی زبانوں کے امتزاج سے انہوں نے غزل اور شعروشاعری میں کئی تجربے کئے جو سامعین نے خوب پسند کئے۔ گنگا جمنی تہذیب کے حامی بیکل اتساہی کو ادبی خدمات میں خصوصی خدمات انجام دینے کے لئے 1976میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اترپردیش حکومت نے انہیں یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا تھا۔ کانگریس نے بیکل اتساہی کو 1986میں راجیہ سبھا کا رکن بنایا تھا۔

لئے کائنات کی وُسعتیں ہے دیارِ دل میں بَسی ہوئی
ہےعجیب رنگ کی یہ غزل، نہ لِکھی ہوئی نہ پڑھی ہوئی

نہیں تم تو کوئی غزل ہوکیا، کوئی رنگ و بُو کا بدل ہو کیا
یہ حیات کیا ہو، اجل ہو کیا، نہ کھُلی ہوئی نہ چھپی ہوئی

ہے یہ سچ کہ منظرِخواب ہے، میرے سامنے جو کتاب ہے
وہ جبیں کہ جس پہ گلاب کی کوئی پنکھڑی ہے پڑی ہوئی

وہی ربطِ عکسِ جمال بھی، وہی خبطِ حُسنِ جمال بھی
وہی ضبطِ حُزن وملال بھی شبِ ہجررسمِ خوشی ہوئی

وہ محل کی چھت پہ جو چاند ہے، خُدا جانے کاہے کو مانْد ہے
یہ طِلسْم ہے کسی حُسن کا، یا مِری نظر ہے تھکی ہوئی

بیکل اتساہی

حوالہ: مجلسِ فخرِ بحرین فیس بک پیج
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
حق تعالی آسانی بھرا معاملہ فرمائے آمین
بہت دعائیں
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ اونچے درجات کرے۔ ہر عذاب معاف فرمائے۔قبر کو روشن،ہوادار،کشادہ اور ٹھنڈا رکھے،اُس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور مرحوم کے لیے صدقۂ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top