فرحان دانش
محفلین
میڈیا نے برطانیہ کے شہزادہ ولیم اورکیٹ کی شادی میں لوگوں کی دلچسپی اس قدربڑھادی تھی کہ موضوع کوئی بھی ہو بات شاہی شادی کی طرف جانکلتی تھی۔ مارکیٹوں میں،سڑکوں پر ،گھروں میں خواتین کے درمیان گفت و شنید ہو یا دوستوں کی محفل،ہر طرف شاہی شادی کا معاملہ زیر بحث تھا، اس شادی نے ہرخاص وعام کو ہی متوجہ نہیں کیا بلکہ ہمارے ٹی وی چینلز کو بھی دلچسپی لینے پر مجبور کر دیا۔ آج ہمارے ٹی وی چینلز نے بلا تعطل کئی گھنٹے شاہی شادی کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا اوراس پر لائیو کمنٹری بھی کی ۔ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اس شادی سے پاکستان کا بہت گہرا تعلق ہے۔ ایک چینل نے تو اپنا اسٹوڈیو ایسا تیار کیا تھا کہ دلہن بیاہ کر سیدھی ان کے اسٹوڈیو میں پہنچے گی۔ایسی صورتحال دیکھ کر لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔ لیکن شہزادہ ولیم اورکیٹ اس اعتبار سے خوش نصیب ہیں کہ شادی تقریبات سے دور رہ کر بھی لوگ ان کی خوشی دل کی گہرائیوں سے محسوس کررہے ہیں۔
ماخذ:
ماخذ: