میر انیس
لائبریرین
سندھ کے دیہی علاقوں میں ایک سبزی بہ یا بہی پائی جاتی ہے جسکا صحیح تلفظ تو میرا کوئی سندھی بھائی ہی بتا سکتا ہے۔ مولی کی طرح لمبی پر پتوں کے بغیر اور باہر سے رنگ شکر قندی کی طرح کا ہوتا ہے اندر سے لیس دار ہوتی ہے اور ریشےسے نکلتے ہیں اتفاق سے وہ مجھ کو ایمپریس مارکیٹ میں مل گئی اب مسئلہ یہ ہے کہ اس کو پکانا کیسے ہے بیگم تو اس سے قطعی نا آشنا ہیں۔ ایک دفعہ میرے ایک لاڑکانوی دوست نے مجھ کو کھلائی تھی وہ مزا آج تک نہیں بھولا ۔اگر کسی رکن کو خاص کر اس شعبہ میں ماہر میری بہنوںناعمہ عزیز ، عائشہ عزیز,سیدہ شگفتہ، یا عندلیب میں سے کوئی مدد کرسکتی ہیں تو بہت دعائیں دوں گا ورنہ وہ پڑے پڑے خراب ہوجائیں گی