بی ایم ڈبلیو کی اب تک کی بہترین اسپورٹس کار!

arifkarim

معطل
بی ایم ڈبلیو کی اب تک کی بہترین اسپورٹس کار

56914c45f0aca.jpg
بی ایم ڈبلیو آئی

معروف کمپنی بی ایم ڈبلیو نے اپنی سب سے تخلیقی اور بہترین اسپورٹس کار آئی ایٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔

لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران بی ایم ڈبلیو نے اپنی ہائیبریڈ اسپورٹس کار کے نمائشی ورژن کو پیش کیا۔

اس گاڑی میں روایتی سائیڈ اور رئیر ویو مررز کی جگہ کیمروں نے لی ہے، ایک ایک کیمرہ گاڑی کے دروازوں میں موجود ہے جبکہ مرکزی کیمرہ رئیر ونڈ شیلڈ کے اوپری حصے میں نصب کیا گیا ہے۔

یہ کیمرے 12x3 انچ کی مرکزی اسکرین پر فوٹیج فیڈ کرتے ہیں جس سے پیچھے اور دائیں بائیں گاڑیوں کے بارے میں ڈرائیور کو علم ہوتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ شروع میں ہوسکتا ہے ڈرائیو کو آئینے نہ ہونے پر کچھ مشکل کا سامنا ہو مگر جب وہ ڈسپلے پر یقین کرنا سیکھ لیں گے تو ان کے لیے یہ تجربہ زبردست ثابت ہوگا۔

اس گاڑی کو لاس ویگاس کی پرہجوم گلیوں میں چلا کر بھی دکھایا گیا جہاں یہ کیمرے ششیشوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر محسوس ہوئے اور لوگوں نے اسے ڈرائیونگ کے لیے محفوظ فیچر قرار دیا۔

بی ایم ڈبلیو کا کہنا ہے کہ اس میں ٹوئن پاور ٹربو پٹرول انجن اور بی ایم ڈبلیو ای ڈرائیو ٹیکنالوجی ہے جو اسے پٹرول کے علاوہ الیکٹرک سسٹم پر چلانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اس کا نجن 231 ہارس پاور کا ہے جو پٹرول پر 260 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ بجلی پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکے گی۔

ماخذ
 
زیک

مسافر
اس گاڑی میں روایتی سائیڈ اور رئیر ویو مررز کی جگہ کیمروں نے لی ہے، ایک ایک کیمرہ گاڑی کے دروازوں میں موجود ہے جبکہ مرکزی کیمرہ رئیر ونڈ شیلڈ کے اوپری حصے میں نصب کیا گیا ہے۔
اس کے لئے کئی ممالک کے قوانین بدلنے پڑیں گے۔
 
زیک

مسافر
پتا نہیں یہ کمپنیاں ایسی تجرباتی کاریں کیوں لانچ کرتی ہیں جنکا سالہا سال تک روڈ پر چلنے کا کوئی امکان نہیں۔
مرر والا قانون تو تبدیل ہو جائے گا کہ اب کیمروں وغیرہ کا سسٹم کافی میچیور ہو رہا ہے اور یہ سیفٹی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

کانسیپٹ کار تو ویسے ہی کئی سال بعد کی کار کے بارے میں خیال آرائی ہوتی ہے۔
 
جب ہم کافی سال قبل دبئی گئے تھے تو وہاں ایسا لگتا تھا جیسا نئی کاروں کیلئے کوئی قانون نہیں ہے۔ شاید یہ تجرباتی کاریں صرف امارات میں چل سکتی ہیں۔
 
Top