بی بی مینڈکی، تو تو پانی میں کی رانی (کیسٹ کہانی)

نبیل

تکنیکی معاون
بچپن میں ہم کیسٹ کہانی سے کہانیاں اور اس کے گانے بہت شوق سے سنتے تھے۔ میں نے ایک مرتبہ پہلے بھی اس کا ایک گانا اکڑ بکڑ پوسٹ کیا تھا۔ کیسٹ کہانی میں ایک اور گانا بی بی مینڈکی ہے جس کی وڈیو اور اس کے بول ذیل میں پوسٹ کر رہا ہوں۔ مجھے شاید تمام الفاظ درست نہیں سنائی دیے۔ آپ دوست چاہیں تو تصحیح کر سکتے ہیں۔ اسے آپ فورم کی سالگرہ پر بچوں کے لیے تحفہ سمجھ سکتے ہیں۔


بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی میں کی رانی
بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی میں کی رانی

میکے گئی مینڈکی تو میکا من کو بھاگیا
میکے گئی مینڈکی تو میکا من کو بھاگیا
مینڈک نے بلوایا پھر وہ ڈنڈا لے کر آ گیا
مینڈک نے بلوایا پھر وہ ڈنڈا لے کر آ گیا

بہنا بھیا ہاتھ جوڑیں
بہنا بھیا ہاتھ جوڑیں
اور سمجھائے نانی

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی میں کی رانی
بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی میں کی رانی

شاپنگ جب ممیں کرنے جاؤں ساس بنائے باتیں
سارے ایرے غیروں کی میں سن بیٹھی صلواتیں
ساس سسر سب ظالم ہیں
جو رانی ہے دیوانی

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی میں کی رانی

پھیلی بات محلے میں تو جمع ہوئے ہمسائے
میاں بیوی کا جھگڑا ہے کون کسے سمجھائے
مینڈک کا بھونا آیا
نہ مینڈکی ہی مانی

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی میں کی رانی
 
شكريہ بچپن كى ياد تازہ ہو گئی ۔يہ الفاظ ميرے حافظے میں محفوظ ہیں۔ ليكن ايك عزيزہ سے سنے تھے، كيسٹس سے نہیں۔
كچھ الفاظ تبديل كيے ہیں۔

بچپن میں ہم کیسٹ کہانی سے کہانیاں اور اس کے گانے بہت شوق سے سنتے تھے۔

مجھے شاید تمام الفاظ درست نہیں سنائی دیے۔ آپ دوست چاہیں تو تصحیح کر سکتے ہیں۔ اسے آپ فورم کی سالگرہ پر بچوں کے لیے تحفہ سمجھ سکتے ہیں۔

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی مے کی رانی


میکے گئی مینڈکی تو میکا من کو بھاگیا
میکے گئی مینڈکی تو میکا من کو بھاگیا
مینڈک نے بلوایا پھر وہ ڈنڈا لے کر آ گیا
مینڈک نے بلوایا پھر وہ ڈنڈا لے کر آ گیا

بہنا بھیا ہاتھ جوڑیں
بہنا بھیا ہاتھ جوڑیں
اور سمجھائے نانی

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی مے کی رانی


شاپنگ جب میں کرنے جاؤں ساس بنائے باتیں
سارے ایرے غیروں کی میں سن بیٹھی صلواتیں
ساس سسر سب ظالم ہیں ديورانی ہے دیوانی

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی مے کی رانی

پھیلی بات محلے میں تو جمع ہوئے ہمسائے
بوا بى بى کا جھگڑا ہے کون کسے سمجھائے
مینڈک قابو نا آیا
نہ مینڈکی ہی مانی

بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی
تو تو پانی مے کی رانی

يہ بچوں كى نظم ہے مگر رونا بڑوں كا ہے۔
 
"جو رانی ہے دیوانی" غالباً "دیورانی ہے دیوانی" ہونا چاہیئے۔ اس کے علاوہ جہاں جہاں "بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی" استعمال ہوا ہے اسے "بی بی مینڈکی رے بی بی مینڈکی رے" ہونا چاہیئے۔ سننے میں ایسا ہی لگتا ہے کہ توقف کے بعد "رے" کا پچھلا لگا کر ہی اگلے مصرع کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ :)
 
Top