صرف علی
محفلین
بی جے پی رکن نے مسلمان انجینئر کا قتل ’جائز“ قراردیدیا
06 جون 2014 (16:09)
پونا (نیوز ڈیسک) بھارتی صوبے مہاراشٹر میں انتہا پسند ہندوﺅں کے حملے میں شہید ہونے والے سافٹ ویئر انجینئر شیخ محسن صادق کے قتل کو بی جے پی کے رکن لوک سبھانے جائز قراردیدیا۔برسراقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے پونا سے رکن لوک سبھا انیل شیرول نے مسلمان سافٹ ویئر انجینئر کے قتل کو اسکی ’گستاخانہ‘ حرکت کا قدرتی ردعمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ فیس بک پر ہمارے مشاہیر شیواجی اور بال ٹھاکرے کی تمسخرانہ تصاویر جس طرح اپ لوڈ کی گئیں وہ ہمارے لیے بہت اذیت کا باعث تھیں اور اس طرح کے پرتشدد واقعات میں ردعمل سامنے آنا قدرتی بات ہے۔دوسری طرف پونا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہا پسند گروہ ہندو راشٹر سینا کے مزید چار کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ بھارتی حکومت نے ریاستی سرکار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔