السلام علیکم اچھی
ناز پری۔۔!
آپکی بے ربط تحریر اچھی لگی
آپ سے میرا پہلے کوئی تعارف تو نہیں ہے اسلئے کہ آپ کے بقول آپ کسی سے بات کرنا پسند نہیں کرتیں صرف کام کرنا پسند کرتی ہیں
میں بھی آپ کی طرح محفلین ہوں اور مجھے یہاں سب سے بات کرنا اچھا لگتا ہے بس ہم لوگوں میں ایک محفل کی نسبت سے ہی ایک انجانا سا تعلق قائم ہے ۔
کوشش کریں کہ محفل میں آکر اپنے ہم مزاج لوگوں سے تھوڑی باتیں کر لیا کریں تاکہ دل کا بوجھل پن ختم ہو اور دل آئینے کی طرح صاف شفاف ہو جائے۔۔۔ ساری تلخیوں کو تحریر کی صورت میں نکال کرآئینے کی گرد کو روز کے روز جھاڑ لیا کریں اور خود بالکل ہلکی پھلکی ہوجایا کریں
پیاری بہنا ہم سب کے پاس عمر کی ایک مقررہ پونجی ہے جو ایک دن ختم ہوجانی ہے تو اس میں زیادہ سے زیادہ اچھی باتوں کو ذخیرہ کرلیں تو اچھا ہے۔
جب ہم اس دنیا میں آتے ہیں تو ہم روتے ہیں اور سب ہنستے ہیں لیکن جب اس دنیا سے واپسی ہو تو ایسے کہ ہم ہنس رہے ہوں اور سب رو رہے ہوں ۔
مجھے امید ہے کہ آپ میری باتوں کا برا نہیں مانیں گی ، یہ سمجھ لیں ایک بے ربط تحریر کا جواب بے ربط تحریر کی صورت میں دیا ہے۔