بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے
محور نہیں ہے پھر بھی سفر دائرے میں ہے

دُہرارہے ہیں خود کو عروج وزوالِ دہر
عالم تمام زیر و زبر دائرے میں ہے

کہنے کو انجمن ہے شریکِ سخن ہیں لوگ
ہر شخص اپنے اپنے مگر دائرے میں ہے

سونپی تھی رازدان کو ، آ پہنچی مجھ تلک
معلوم یہ ہوا کہ خبر دائرے میں ہے

رستے ہیں شہرِ حرص میں آنے کے بے شمار
بس واپسی کی راہ گزر دائرے میں ہے

قائم رہے خدا وہ مرا مرکزِ یقین !
جب تک خرامِ شمس و قمر دائرے میں ہے

جب سے بنا ہوا ہے کوئی قبلہء خیال
پیہم طوافِ فکر و نظر دائرے میں ہے

خط مرکزِ عدم سے محیطِ وجود تک
جتنا بھی ہو طویل مگر دائرے میں ہے

خامہ ترا رواں ہے یہ کس راہ پر ظہیر
لگتا ہے نقشِ پائے ہنر دائرے میں ہے


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۹
 

La Alma

لائبریرین
کہنے کو انجمن ہے شریکِ سخن ہیں لوگ
ہر شخص اپنے اپنے مگر دائرے میں ہے

سونپی تھی رازدان کو ، آ پہنچی مجھ تلک
معلوم یہ ہوا کہ خبر دائرے میں ہے

جب سے بنا ہوا ہے کوئی قبلہء خیال
پیہم طوافِ فکر و نظر دائرے میں ہے

خامہ ترا رواں ہے یہ کس راہ پر ظہیر
لگتا ہے نقشِ پائے ہنر دائرے میں ہے
بہت عمدہ . لاجواب .
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت بہت شکریہ! نوازش!! اگر آپ برا نہ مانیں تو میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ اپنا اسمِ گرامی ابن سعید سے کہہ کر اردو میں لکھوالیں ۔ آپ اردو کی اتنی اچھی قلمکار ہیں اور یہ محفل بھی اردو کی ہے سو کوئی وجہ نظر نہین آتی کہ آپ کا نام اردو میں نہ ہو ۔ اور دوسری بات یہ کہ انگریزی میں ٹیگ کرنے میں خاصی دشواری بھی ہوتی ہے ۔ اگر مشورہ برا لگا ہو تو پیشگی معذرت۔ :):):)
واہ واہ لاجواب سر جی
بہت بہت شکریہ جناب ! ممنون ہوں ،
واہ واہ۔ لیکن کچھ استادی دکھانے کی کوشش میں نازک خیالی مار کھا گئی!!!
اعجاز بھائی بہت شکریہ ! نازک خیالی تو کبھی تھی ہی نہیں سو اس کے مار کھانے کا تو کوئی سوال ہی سرے سے پیدا نہیں ہوتا ۔ :D اور یہ استادی وستادی دکھانے کا فتور بھی کبھی ذہن مین نہیں آیا ۔:D
دراصل درمیان میں کچھ عرصہ ایسا آیا تھا کہ غیر روایتی اور مشکل زمینوں مین طبع آزمائی کی طرف رجحان ہوچلا تھا ۔ بس یہ اُسی زمانے کی تُک بندی ہے ۔ آپ احباب کی ہمت کو داد ہے کہ برداشت کرلیتے ہیں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے!
 
بے سمت کاوشوں کا ثمر دائرے میں ہے
محور نہیں ہے پھر بھی سفر دائرے میں ہے

دُہرارہے ہیں خود کو عروج وزوالِ دہر
عالم تمام زیر و زبر دائرے میں ہے

کہنے کو انجمن ہے شریکِ سخن ہیں لوگ
ہر شخص اپنے اپنے مگر دائرے میں ہے

سونپی تھی رازدان کو ، آ پہنچی مجھ تلک
معلوم یہ ہوا کہ خبر دائرے میں ہے

رستے ہیں شہرِ حرص میں آنے کے بے شمار
بس واپسی کی راہ گزر دائرے میں ہے

قائم رہے خدا وہ مرا مرکزِ یقین !
جب تک خرامِ شمس و قمر دائرے میں ہے

جب سے بنا ہوا ہے کوئی قبلہء خیال
پیہم طوافِ فکر و نظر دائرے میں ہے

خط مرکزِ عدم سے محیطِ وجود تک
جتنا بھی ہو طویل مگر دائرے میں ہے

خامہ ترا رواں ہے یہ کس راہ پر ظہیر
لگتا ہے نقشِ پائے ہنر دائرے میں ہے


ظہیر احمد ۔۔۔۔۔۔ ۲۰۰۹
آپ کے پہلے شعر سے یاد آیا پروفیسر آنسہ احمد سعید صاحبہ کی شاعری کی کتاب کا نام "دائرے کا سفر" ہے۔
 

La Alma

لائبریرین
بہت بہت شکریہ! نوازش!! اگر آپ برا نہ مانیں تو میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ آپ اپنا اسمِ گرامی ابن سعید سے کہہ کر اردو میں لکھوالیں ۔ آپ اردو کی اتنی اچھی قلمکار ہیں اور یہ محفل بھی اردو کی ہے سو کوئی وجہ نظر نہین آتی کہ آپ کا نام اردو میں نہ ہو ۔ اور دوسری بات یہ کہ انگریزی میں ٹیگ کرنے میں خاصی دشواری بھی ہوتی ہے ۔ اگر مشورہ برا لگا ہو تو پیشگی معذرت۔
آپ کا مشوره صائب ہے . اس پر عمل کرنے میں مجھے ذرا تامل نہ ہوتا اگر یہ اردو کا ہی کوئی نام ہوتا . اردو میں لکھنے سے یہ عجب ملغوبہ سا لگنے لگے گا اور مفہوم بھی بدل جائے گا .اس کا ایک حل تو یہ تھا کہ پورے کا پورا نام ہی بدل ڈالتی لیکن اب دیر ہو چکی. ٹیگ کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اگر گراں خاطر نہ ہو تو انگریزی میں ٹائپ کرنے کا کشت اٹھا لیجئے .
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آپ کا مشوره صائب ہے . اس پر عمل کرنے میں مجھے ذرا تامل نہ ہوتا اگر یہ اردو کا ہی کوئی نام ہوتا . اردو میں لکھنے سے یہ عجب ملغوبہ سا لگنے لگے گا اور مفہوم بھی بدل جائے گا .اس کا ایک حل تو یہ تھا کہ پورے کا پورا نام ہی بدل ڈالتی لیکن اب دیر ہو چکی. ٹیگ کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اگر گراں خاطر نہ ہو تو انگریزی میں ٹائپ کرنے کا کشت اٹھا لیجئے .

چلئے جیسا آپ مناسب سمجھیں ۔ آپ بہتر جانتی ہیں ۔ اب آپ ہوسکے تو مجھے یہ بھی سکھائیے کہ اردو اور انگریزی زبان کو یہاں کس طرح آپس میں بدلا جاتا ہے ۔ مین تو حسبِ ضرورت اپنے ورڈ پیڈ پر انگریزی لکھ کر یہاں کاپی پیسٹ کرتا ہوں ۔
 

الف عین

لائبریرین
@ظہر احمد ظہیر یہاں بھی انگریزی میں لکھا جا سکتا ہے۔ محض کنٹرول سپیس سے زبان تبدیل ہو جاتی ہے (ٹیکسٹ باکس میں)۔ پھر اردو میں جانے کے لیے دوبارہ کنٹرول سپیس دبائیں۔
یہ میرے لیے بھی تعجب کی بات ہے کہ La Alma کا نام اردو نہیں جب کہ وہ المیٰ تخلص بھی استعال کرتی ہیں!!!
 
Top