بے نام سا سفر

مظفرمحسن

محفلین
سنا ھے خالی دامن میں خوشی نے۔۔
بہت سے پھول لا کر رکھ دئے ھیں---
وھ پھولوں میں گھرا رھتا ھے محسن--
اسے کب یاد آتی ھو گی میری--
مگر جب پھول مرجھئیں گے اک دن--
ختم ھو جاے گی خوشبو بھی ساری۔۔
میں اس کو یاد آوں گا اور اس دم۔۔
ھوا میں خشک پتوں کی طرح میں--
چلا جاوں گا یک ایسے سفر پر۔۔۔
جھاں سے کوی واپس آ نا پایا---

::یہ یک بے نام سا ایسا سفر ھے---

---حافظ مظفر محسن۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سنا ھے خالی دامن میں خوشی نے۔۔
بہت سے پھول لا کر رکھ دئے ھیں---
وھ پھولوں میں گھرا رھتا ھے محسن--
اسے کب یاد آتی ھو گی میری--
مگر جب پھول مرجھئیں گے اک دن--
ختم ھو جاے گی خوشبو بھی ساری۔۔
میں اس کو یاد آوں گا اور اس دم۔۔
ھوا میں خشک پتوں کی طرح میں--
چلا جاوں گا یک ایسے سفر پر۔۔۔
جھاں سے کوی واپس آ نا پایا---

::یہ یک بے نام سا ایسا سفر ھے---

---حافظ مظفر محسن۔۔۔۔

بہت خوب محسن صاحب آپ کی نظم بہت اچھی ہے بہت خوب آپ کہاں چلے جاتا ہیں یہاں تشریف لایا کرے اور اپنی شاعرے سے نوازا کرے بہت شکریہ
 
نظم بہت خوب ہے ہاں مبتدی ہونے کے ناتے شاید ابھی کلیدی تختے کا علم نہیں ہے۔ اس لئے ھ اور ہ میں امتیاز نہیں کر سکتے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
مظفر محسن صاحب،

ماشاءاللہ بہت عمدہ نظم ہے پڑھ کر لطف آیا۔ آتے رہا کیجے رونق رہے گی۔ :)

داد بھی قبول کیجے جناب!
 

الف عین

لائبریرین
امر شہزاد۔ ناتے بھی غلط نہیں ہے۔ جس طرح بقول دشید حسن خان ’توتا‘ زیادہ صحیح ہے، ان کی لاجک سے ’ناتا زیادہ صحیح ہے، بہ نسبت ’ناطہ‘ کے۔
میں اک فنی نکتہ بیان کر رہا ہوں۔ ابن سعید ماڈریٹر کو Defend نہیں کر رہا۔
 
بہت سے لوگ موڈریٹر ہونے کے ناطے بھی غلطی کر جاتے ہیں!

سلام مسنون!

اتفاق سے میری نگاہ یہاں ابھی پڑی۔ خیر جیسا کہ چاچو بیان کر چکے ہیں تو مزید کچھ کہنے کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔

- ویسے اسے دونوں طرح مستعمل پایا ہے اس لئے کبھی کبھی ت سے لکھ دیتا ہوں ورنہ عموماً ط سے ہی لکھتا ہوں۔

- پھر موڈیریٹر ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ بندہ بشریت کے بنیادی تقاضوں سے بالا تر ہو جائے گا۔ ویسے بھی تکنیکی شعبے کا موڈیریٹر ہوں۔ جبکہ تکنیکی معاملات میں بھی کچھ خاص دسترس نہیں رکھتا تو ادب و املا تو میرے لئے خیر قصہء پارینہ ہیں۔ :)
 

مظفرمحسن

محفلین
دوستو میری عمر 46سال ھے--اور اس عمر میں ایسی غلطی ھو نھیں سکتی---یے سب جلدی میں ھوا اور بات کا بتنگڑ بن گیا۔۔۔۔۔۔سوری۔۔۔۔۔ویسے دوستوں کا دل چاھے تو اور بحٹ کر لیں ۔۔۔مزہ آ رھا ھے
 
سلام مسنون مظفر محسن صاحب!

اصل میں اس کی بورڈ پر دو چشمی ھ تو h پر ہے جبکہ گول ہ انگریزی کے چھوٹے ‌o پر ہے۔

میرا اشارہ اسی جانب تھا۔

والسلام!
 
Top