بے چینی کے لمحے، سانسیں پتھر کی



بے چینی کے لمحے، سانسیں پتھر کی
صدیوں جیسے دن ہیں، راتیں پتھر کی

پتھرائی سی آنکھیں، چہرے پتھر کے
ہم نے دیکھیں کتنی شکلیں پتھر کی

گورے ہوں یا کالے، سر پر برسے ہیں
پرکھی ہم نے ساری ذاتیں پتھر کی

نیلامی کے در پر، بے بس، شرمندہ
خاموشی میں لپٹی آنکھیں پتھر کی

دل کی دھڑکن بڑھتی جائے سن سن کر
شیشہ گر کے لب پر باتیں پتھر کی

اندر کی آرائش نازک، کیا ہو گا
باہر وزنی ہیں دیواریں پتھر کی

آؤ مل کر اِن میں ڈھونڈیں آدم زاد
چلتی پھرتی جو ہیں لاشیں پتھر کی

ذوالفقار نقوی​
 
مدیر کی آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں
آؤ مل کر اِن میں ڈھونڈیں آدم زاد
چلتی پھرتی جو ہیں لاشیں پتھر کی
 

الف عین

لائبریرین
بہت خوب۔ اپنا مکمل تعارف دیا کیا ؟ کہیں مجموعہ کلام کا ذکر بھی پڑھا تھا۔ اسے ای میل کر دیں مجھے۔ میرے کوائف نامے کے صفحے پر کئی جگہ مل جائے گا۔
 
بہت خوب۔ اپنا مکمل تعارف دیا کیا ؟ کہیں مجموعہ کلام کا ذکر بھی پڑھا تھا۔ اسے ای میل کر دیں مجھے۔ میرے کوائف نامے کے صفحے پر کئی جگہ مل جائے گا۔

بہت شکریہ محترم الف عین صاحب.....یقینا آپ کے الفاظ میرے لئے سند کے برابر ہیں.....تعارف آپ کو ٹیگ کرتا ہوں....کتاب بهی جلد میل کر دوں گا.....بہت شکریہ ...
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک عرض۔ عنوان میں صرف غزل- ذوالفقار نقوی لکھنے کی بجائے پہلا مصرعہ لکھ دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی :)
 
ایک عرض۔ عنوان میں صرف غزل- ذوالفقار نقوی لکھنے کی بجائے پہلا مصرعہ لکھ دیں تو بہت آسانی ہو جائے گی :)


محترم اگر ایڈمن ایسی سہولت دستیاب کریں کہ میں اپنی کسی لڑی کی تدوین کر پاوں تو مجھے خوشی ہو گی..
 
مدیر کی آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
محترم اگر ایڈمن ایسی سہولت دستیاب کریں کہ میں اپنی کسی لڑی کی تدفین کر پاوں تو مجھے خوشی ہو گی..
ابھی تو آپ ایسا کیجئے کہ اس طرح کے ہر دھاگے کی پہلی پوسٹ کے نیچے رپورٹ کا بٹن دبا کر مطلوبہ تبدیلی درج کر دیجئے۔ آئیندہ کے لئے عنوان لکھتے وقت ہی :)
 
ابن سعید بهائی، تجویز کو نوٹ کریں اور مجهے ایسی تمام لڑیوں میں تدوین کی سہولت عطا کر دیں تاکہ میں عنوان میں متعلقہ غزل کا پہلا مصرعہ لگا سکوں....
آپ ایسی تمام لڑیوں کے اولین مراسلے رپورٹ کر دیں اور ان میں لکھ دیں کہ پہلا مصرع عنوان میں شامل کر دیا جائے۔ اس کے بعد خود خیال رکھیے گا۔ ویسے ایک یا دو دن تک عنوان مدون کرنے کا اختیار ہر محفلین کو حاصل ہے۔ :) :) :)
 
ابن سعید بھائی ۔ بہت شکریہ ۔ ویسے میرے خیال سے عنوان تبدیل کرنے کا آپشن بالکل ہی نہیں ہے، میں نے ابھی ایک تازہ غزل لگائی ہے اور صرف چیک کرنے کی غرض سے تدوین کے لئے لڑی کھولی لیکن صرف اشعار میں تبدیلی کی سہولت میسر ہے، عنوان کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا!!!
 
بہت شکریہ ایڈمنز، غزل کے عنوان میں پہلا مصرعہ لگانے کے لئے۔۔۔ مزید اچھا ہوتا اگر خالی مصرعہ ہی رہتا اور ساتھ سے "غزل ۔ ذوالفقار نقوی" ہٹا دیا جاتا !!!
 
Top