تاجکانِ چین کا مختصر تصویری تعارف

حسان خان

لائبریرین
تاجکانِ چین، جو کہ پامیری ہائے چین کے نام سے بھی مشہور ہیں، چین کا ایک ایرانی الاصل نژادی گروہ ہے۔ یہ قوم چین میں ساکن ۵۶ مختلف اقوام میں سے ایک ہے اور ان کی آبادی پچاس ہزار نفور پر مشتمل ہے۔
چین کے قدیم متون میں بھی اس قوم کی جانب اشارہ ملتا ہے۔ ان کے خطے میں ورود سے متعلق ایک افسانہ مشہور ہے کہ یہ لوگ یہاں ایک ایرانی بادشاہ اور چینی ملکہ کے ازدواج کے دور میں آئے تھے۔ چین میں قدیم دور سے تعلق رکھنے والے کچھ آثار دستیاب ہوئے ہیں جو سنسکرت اور چینی خط میں سکّائی نامی مردہ مشرقی ایرانی زبان میں لکھے گئے تھے۔ بعض زبان شناسوں کے نزدیک چینی تاجکوں (پامیریوں) کی موجودہ زبان اُسی سکائی زبان کی ارتقاء یافتہ شکل ہے۔ اگر واقعی ایسا ہے تو یہ لوگ اُن قدیم سکائی لوگوں کی اولاد ہیں جو عیسوی دور سے قبل ایران سے چین کوچ کر گئے تھے۔
چینی تاجک زیادہ تر پاکستان سے ملحقہ مشرقی ترکستان (سنکیانگ) اور تاشقورقان کے منطقوں میں زندگی بسر کرتے ہیں۔ یہ لوگ عام طور پر وخی اور سریکولی زبانیں بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ تجارتی مقاصد کے لیے اکثر اویغری ترکی اور چینی بھی استعمال کرتے ہیں۔ مذہباً یہ لوگ اسماعیلی شیعہ (بالخصوص وخی بولنے والے) اور حنفی سنی ہیںِ۔
واضح رہے کہ تاجکستان کے فارسی گو تاجکوں اور چین کے تاجکوں میں صرف نام کی شباہت ہے ورنہ یہ دونوں مختلف نژادی گروہ ہیں۔
tj01.jpg

tj02.jpg

tj03.jpg

tj04.jpg

tj05.jpg

tj06.jpg

tj07.jpg

tj08.jpg

tj09.jpg

tj10.jpg

tj11.jpg

tj12.jpg

tj13.jpg

tj14.jpg

tj15.jpg

tj16.jpg

tj17.jpg


متن اور تصاویر کا منبع
 
Top