تاج محل۔۔۔۔۔۔۔۔۔

طالوت

محفلین
تاج محل کی شان میں قصیدے پڑھنے والو
اس مقبرے کی سفید دیواروں سے
تمھیں
معماروں کے کٹے ہاتھوں کا لہو
ٹپکتا نظر نہیں آتا ؟
اس کے گنبدوں میں جڑے
قیمتی پتھروں سے
بھوکے پیاسے بلکتے بچوں کی چیخیں
سنائی نہیں دیتیں ؟
اسے عبرت کدہ بنا دو
پھونک ڈالو اسے جلا دو
اک نئی صبح طلوع کرو لوگو
اسے مٹا دو مقتل گاہ بنا دو
 
مقتل گاہ کی ترکیب میرے لئے مشکوک ہے۔ کیوں کہ مقتل اسم ظرف ہے خواہ مکانی خواہ زمانی۔
اس لحاظ‌سے اس کا مطلب قتل کی جگہ یا قتل کا وقت ہوتا ہے۔ اب اس کے ساتھ گاہ کا لاحقہ چہ معنی دارد!
 
ویسے محفل میں خؤش آمدید کہتے ہیں۔ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف کرا دیں تو آپ سے تھوڑی سی شناسائی بڑھائی جا سکے۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ ابن سعید آپ نے بالکل ٹھیک کہا اگرچہ میں بھی اسے کافی عرصے سے محسوس کر رہا ہوں لیکن کچھ مطمئن نہیں ہو پا رہا تھا ۔۔۔۔۔۔ تاہم دوسرے احباب کی بھی رائے جان کر تبدیلی کر دوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تعارف کے سلسلے میں میں نے تعارفی حصے میں دو دفعہ کوشش کر چکا ہوں کہ کچھ ٹیرھی میڑھی لکیریں کھینچ سکوں لیکن کامیاب نہیں ہو سکا غالبا کچھ سیٹنگز یا شاید سروس کا مسئلہ ہے۔۔۔۔۔۔۔دیکھیے کیا ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام
 

ابو کاشان

محفلین
تاج محل۔۔۔۔۔۔
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اُڑایا ہے مزاق
(ساحر لدھیانوی)

طالوت صاحب خوش آمدید
 
Top