حسیب نذیر گِل
محفلین
تین سو ساٹھ سال قبل مغل شہنشاہ شاہ جہاں کو اپنی ملکہ کے لئے سنگ مرمر کے اس محل کی تعمیر میں 22سال لگے تھے لیکن توقع ہے کہ اس کی نقل جو تاج عربیہ کے نام سے جانی جائے گی ، کی تعمیر میں صرف دو سال کا عرصہ درکار ہو گا۔
گلوبل گروپ لنک کے سب ڈویلپر کے چیئرمین ارون مہرا نے دبئی میں سالانہ سٹی سکیپ گلوبل رئیل سٹیٹ اجتماع کے موقع پر بتایا کہ ایک بلین ڈالر (707ملین یورو) کا یہ منصوبہ ایمریکس روڈ پر 41 ملین مربع فٹ فالکن سٹی آف وانڈرز کے وسط میں تعمیر کیا جائے گا۔
مہرا نے گلف نیوزکو بتایا کہ شادی ایک تقریب مسنونہ ہے اور اس کے اعلان اور شان و شوکت ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت دبئی کو شادی کے مقام کے طور پر استعمال نہیں کیا جاتا اور لوگوں کو اس مقصد کے لیے بالی اور دوسرے پرکشش مقامات کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
مہرا نے کہا کہ اب انہیں کہیں اور نہیں جانا پڑے گا اور وہ تاج عریبہ میں ہی اپنا ارمان پورا کرسکیں گے۔
ممتاز مغل باغات سمیت سرسبز وشاداب مناظر میں گھرے ہوئے ”محبت کے نئے شہر“ میں فن تعمیرات کے متعدد شاہکار رہائشی اور عمارات ہوں گی۔
تاج عریبہ میں 300 کمروں پر مشتمل ایک فائیوسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائے گا اور اس کے گرد و نواح میں سات عمارتیں ہوں گی جن میں سے دو عمارتوں میں 200 سروسڈ اپارٹمنٹس ہوں گے۔
مہرا نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور برصغیر میں روایتی طور پر شادی محض شادی دو انسانوں کا ملاپ نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاج عریبہ کے علاوہ سروسڈ اپارٹمنٹس باراتیوں کے لیے مثالی ہوں گے کیونکہ ان میں 10بڑے بیڈ روم اور ایک ہال ہوگا
بشکریہ:ڈان