تاج محل بنانا چاہتا ہوں مگر ممتاز نہیں مرتی

ضیاء حیدری

محفلین
تاج محل بنانا چاہتا ہوں مگر ممتاز نہیں مرتی
ہماری کتنی تمنائیں اور آرزوئیں محض اس وجہ سے پوری نہیں ہو پاتی ہیں کہ مناسب حالات میسر نہیں ہوتے ہیں۔
تاج محل یونہی تو نہیں بن جاتا ہے، ممتاز کو ڈھونڈنا آسان کام نہ تھا، فیس بک نے یہ کام آسان کیا، اس کی تصویر نہ صرف ہزاروں سے ممتاز تھی بلکہ اس کا نام بھی ممتاز تھا، اس کو گھر لاکر گھونگھٹ اٹھایا تو احساس ہوا کہ بیوٹی پالر نے کام ٹھیک سے نہیں کیا ہے اچھی خاصی شکل بگاڑ دی ہے، لیکن اب کیا کہوں وہ ، وہ نہیں تھی جو فیس بک پر نظر آئی تھی، بہرحال صبر کو گونٹھ پی لیا اور اس کے لئے جلد از جلد تاج محل بنانے کے لئے فنڈ جمع کیا، مگر کیا کروں ممتاز نہیں مرتی ہے اب تاج محل بنانے کی خواہش بھی دم توڑتی جارہی ہے۔
کہتے ہیں کہ شہنشاہی، دولت اور عشق کے بنائے ہوئے تاج محل کے معمار کے ہاتھ اقتدار نے کٹوا دئیے تھے۔ اقتدار ہمیشہ ہاتھ کاٹنے کے درپے رہتا ہے، لیکن خواب تو انسان دیکھتا ہے، میرا بھی خواب ہے کہ تاج محل ضرور بناؤں چاہے بعد میں دفعہ۳۰۲لگ جائے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
بقول شاعر
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق

یہاں تو آپ نے اپنی ہی محبت کا مذاق اڑا ڈالا۔ تفنن برطرف، یہ مزاحیہ تحریر غلط زمرے میں ہے۔ :)
 

محمدظہیر

محفلین
تاج اور ممتاز کے ذکر سے ایک گیت یاد آیا، آج کل ہندی گیتوں میں پنجابی کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہو رہا ہے :)
 
آخری تدوین:

ضیاء حیدری

محفلین
بقول شاعر
اک شہنشاہ نے دولت کا سہارا لے کر
ہم غریبوں کی محبت کا اڑایا ہے مذاق

یہاں تو آپ نے اپنی ہی محبت کا مذاق اڑا ڈالا۔ تفنن برطرف، یہ مزاحیہ تحریر غلط زمرے میں ہے۔ :)

تکلف برطرف یہ جگ بیتی آپ بیتی کے روپ میں ہے، فیس بک پر حسین تصویر کے پیچھے اصل چہرہ کچھ اور ہی ہوتا ہے، بات ہے تو تلخ مگر کبھی جان چھڑانے کے چکر بندہ کرائم کی طرف بھی راغب ہوجاتا ہے
 
Top