تاج نستعلیق اپ / اخبارات کی پیشانیاں

فاتح

لائبریرین
واہ! خوبصورت نمونے ہیں اور انھیں دیکھ کر یہ امید بھی فزوں تر ہو گئی ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی ہم اسے استعمال کر سکیں گے۔
شاکر القادری صاحب! مبارک باد کے ساتھ ساتھ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو جلد از جلد بارآور ثابت کرے۔ آمین!
 
لگتا ہے (تاج نستعلیق) دیگر نستعلیقی خطوط پر (ضربِ حق) ثابت ہوگا۔ (راسخ) کا سوال ہے کہ یہ اب تک بھگوڑا خط ہماری (حراست) میں کب آئے گا؟
 

شاکرالقادری

لائبریرین
لگتا ہے (تاج نستعلیق) دیگر نستعلیقی خطوط پر (ضربِ حق) ثابت ہوگا۔ (راسخ) کا سوال ہے کہ یہ اب تک بھگوڑا خط ہماری (حراست) میں کب آئے گا؟
ابھی تک تو یہ بھگوڑا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گھوڑا ثابت ہو رہا ہے لیکن گھوڑوں کو بھی تو انسانوں نے ہی سدھایا ہے اس لیے امید ہے کہ جلد ہی ہم پا بہ رکاب ہونگے اور باگ ہمارے ہاتھ میں ہوگی۔ ۔۔ ۔ دیکھیے قدرت کو کیا منظور ہے
 

مفت خور

محفلین
سبحان اللہ:
میں اپنے اللہ سے دعا گو ہوں کہ آپ اس خدمت کو احسن طریقے سے جلد از جلد انجام دے سکیں
آمین
 
Top