حسان خان
لائبریرین
ایران کے صوبے مشرقی آذربائجان کے شہر جلفا سے پندرہ کلومیٹر مغرب میں واقع کلیسائے استپانوسِ مقدس ارامنۂ ایران (Iranian Armenians) کا دوسرا سب سے اہم کلیسا ہے۔ اس کلیسا کی تعمیر تو نویں صدی عیسوی میں ہوئی تھی، لیکن یہ زلزلوں کے سبب آسیب سے دوچار ہو چکا تھا، پھر صفوی دور میں اس کی دوبارہ مرمت ہوئی ہے۔ یہاں ہر سال ہزاروں ارمنی مسیحی زیارت اور عبادت کے لیے آتے ہیں۔ سالِ دو ہزار آٹھ میں یونیسکو اس کلیسا کو بطور میراثِ جہانی ثبت کر چکا ہے۔
ماخذ
ماخذ