تاریخ حدیث - تبصرے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

جیہ

لائبریرین
"تاریخ حدیث شریف" ڈاکٹر حمید اللہ (مرحوم) کا دوسرا لیکچر ہے جو آج سے ستائس برس پہلے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دیا گیا تھا۔ پہلا لیکچر "تاریخ قرآن مجید" آپ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

جزاکم اللہ خیرا اور بہت بہت شکریہ خاور صاحب

دعائے خیر اس وجہ سے کی کہ آپ نے ایک نہایت اچھا مضمون یہاں مہیا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر حمید اللہ کی یہ کتاب "خبطات بہاول پور" جس سے یہ مضمون آپ نے یہاں شئیر کیا ہے، آج کل میرے زیر مطالعہ ہے۔ 9 خبطات پڑھ چکی ہوں ۔ تاریخ حدیث شریف" اتنا معلوماتی اور اتنا مدلل خطبہ تھا کہ میں نے ارادہ کر لیا تھا کہ اس کو ضرور ٹائپ کر کے محفل پر پوسٹ کروں گی۔ نہایت خوشگوار حیرت کے ساتھ یہاں دیکھ کر آپ کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے میرا کام آسان کر دیا۔
 

خاور بلال

محفلین
صرف پہلے دو خطبات یعنی "تاریخ قرآن مجید" اور "تاریخ حدیث شریف" ہی کرپایا ہوں۔ شاید کل بارہ خطبات ہیں۔ آپ اسے مکمل کرنا چاہتے ہیں؟ میں اسی ہفتے اسے اسکین کرکے فراہم کردیتا ہوں، پھر ٹائپنگ میں اگر ایک دو کارکنان ساتھ ہوجائیں تو بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اصل میں میں بھی اس کو سکین کرنا چاہ رہا تھا۔ اسی لیے یہ دریافت کیا تھا۔ اگر آپ سکین کر دیتے ہیں تو میں کسی اور کتاب کو سکین کرنے پر کام کر سکتا ہوں۔
 

خاور بلال

محفلین
ہممم۔۔۔یہ کتاب آپ کے پاس ہے تو اس سے اچھی بات کیا ہے۔
طالوت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ بھی برقیانے کے کام میں شامل ہوں‌گے تو اس کا مطلب اسے فوری اسکین کردیا جائے تاکہ کام شروع ہوسکے۔ میں پرسوں‌اسکینر خریدوں گا اور اس کے اگلے دن ہی اسکیننگ فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔ اگر اس سے پہلے ممکن ہے تو آپ کردیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top