تاریخ و فلسفہ فورم

یہاں ایک فورم 'تاریخ و فلسفہ'کے نام سے موسوم ہے۔۔۔آج اس فورم میں ایک دھاگہ کھولنا چاہا تو معلوم ہوا کہ ایسا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔۔۔میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ ایسا کیوں ہے؟
 
کیوں کہ وہ زمرہ عام گفتگو کے لئے نہیں بلکہ لائبریری سے متعلق ہے جہاں اس موضوع کی مناسبت سے کتابیں شامل کی جاتی ہیں اور لائبریری کے زمرہ جات میں محض لائبریرین کو کچھ پوسٹ کرنے کی اجازت ہے۔ :)
 
دراصل میرا بھی ارادہ ایک کتاب پوسٹ کرنے کا تھا۔۔میں ایک چھوٹی سی کتاب کا ترجمہ کر رہا ہوں۔۔۔میں نے سوچا کہ اسے یہاں پوسٹ کردیا جائے۔۔۔لیکن :)
 
کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔کیونکہ مصنف سے میں نے بذریعہ ای میل ترجمے کی اجازت حاصل کرلی تھی۔۔۔انکی بس ایک شرط تھی کہ کتاب کے مصنف کے طور پر انکا حوالہ ضرور دیا جائے۔
 
ایک اور گذارش بھی کرنا چاہوں گا۔۔۔۔۔۔وہ یہ کہ تقریباّ دو سال قبل، میں نے 'الکہف والرقیم' کا ترجمہ بھی یہاں پوسٹ کیا تھا۔۔۔اس دھاگے کو بھی اگر متعلقہ فورم یعنی فلسفہ و تصوف میں منتقل کردیا جا ئے تو شائد زیادہ بہتر ہوگا۔
شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کاپی رائٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔۔ کیونکہ مصنف سے میں نے بذریعہ ای میل ترجمے کی اجازت حاصل کرلی تھی۔۔۔ انکی بس ایک شرط تھی کہ کتاب کے مصنف کے طور پر انکا حوالہ ضرور دیا جائے۔

السلام علیکم ، اس کتاب کو شامل کرنے کے لیے مذکورہ اجازت نامہ کی کاپی کی ضرورت ہو گی ۔ آپ اس پر اپنا کام یہاں شامل کرتے رہیں ۔ اگر براہ راست مذکورہ زمرہ میں شامل کرنا چاہیں تو اس بارے میں نشاندہی کر دیں ۔ علاوہ ازیں یہ بھی بتائیے گا کہ اگر مذکورہ کتاب کے اسکین کی ضرورت پیش آئی تو کیا اسکین فراہم کرنا آپ کے لیے ممکن ہو گا ؟ اور کتاب کتنے صفحات پر مشتل ہے ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ایک اور گذارش بھی کرنا چاہوں گا۔۔۔ ۔۔۔ وہ یہ کہ تقریباّ دو سال قبل، میں نے 'الکہف والرقیم' کا ترجمہ بھی یہاں پوسٹ کیا تھا۔۔۔ اس دھاگے کو بھی اگر متعلقہ فورم یعنی فلسفہ و تصوف میں منتقل کردیا جا ئے تو شائد زیادہ بہتر ہوگا۔
شکریہ

ربط دیجیے گا پلیز ۔
 
وعلیکم السلام۔۔۔
یہ کتاب انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ کوئی بھی شخص اس کتاب کو ڈاؤنلوڈ کر سکتا ہے۔ اس ربط پر آپ دیکھ سکتی ہیں
http://www.alomariya.org/koutoub1.php
مصنف کی ویب سائٹ ہے۔ اور ہر ویب پیج پر واضح لکھا ہوا ہے کہ "جميع الحقوق مبذولة لكل مسلم بشرط عدم التصرف"۔۔۔ یعنی ہر مسلمان کو ان کتب کی عام اجازت ہے بشرطیکہ ان میں تصرف نہ کیا جائے
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک اور گذارش بھی کرنا چاہوں گا۔۔۔ ۔۔۔ وہ یہ کہ تقریباّ دو سال قبل، میں نے 'الکہف والرقیم' کا ترجمہ بھی یہاں پوسٹ کیا تھا۔۔۔ اس دھاگے کو بھی اگر متعلقہ فورم یعنی فلسفہ و تصوف میں منتقل کردیا جا ئے تو شائد زیادہ بہتر ہوگا۔
شکریہ

محمود صاحب اسے تصوف کے فورم میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
 
Top