تاریخ

آج آفس آتے ہی بیگم کی کال آئی، سنیئے آج کیا تاریخ ہے ؟
میں نے ڈرتے ڈرتے کہا 23 دسمبر آگے سے فون رکھ دیا گیا ۔ذہن کا کمپیوٹر چلنا شروع ہوگیا ۔
بیگم کی سالگرہ ۔۔۔؟؟ نہیں
میری سالگرہ ۔۔۔۔؟؟ نہیں
بچوں میں کسی کی سالگرہ ۔۔۔؟؟ نہیں
سسرال میں بیگم کے رشتہ داروں کی سالگرہ ،سب کی شادیوں کی تاریخ یاد کرنے کی کوشش۔۔۔؟؟کچھ نہیں ،
جلدی سے بیگم کے فیورٹ ماموں چاچو کے فیس بک پروفائل چیک کئے، مگر ایسا کچھ نہیں ۔
دماغ الجھتا رہا، لنچ ،میٹنگز، ٹی ٹائم ، ملکی سیاست دوستوں سے گپ شپ لیکن 23 دسمبر 23 دسمبر۔۔۔؟
شام کو گھر پہنچتے ہی چھوٹے بیٹے کو کار پورچ میں پایا ،پوچھا "امی کا مزاج کیسا ہے ؟ سونامی ہے کہ طوفان ہے ؟"
بیٹے نے کہا ، سب نارمل ہے پاپا
لیکن 23 دسمبر کا امی کیوں پوچھ رہی تھیں صبح ، اسے چاکلیٹ کا تحفہ دیتے بہت عاجزی سے پوچھا ؟
بیٹے نے بے نیازی سے کہاں ۔ او پاپا ۔ وہ میں نے صبح کچن کے کلینڈر کا پیپر پھاڑ دیا تھا ، امی کنفیوز ہو گئی کے آج کیا تاریخ ہے ، بس اتنی سی بات تھی :D:D:D:D
 
Top