تازہ ترین اور نئے موضوعات میں اپنے کھولے گئے دھاگے نظر کیوں نہیں آتے ۔۔؟

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
میری فورم انتظامیہ سے شکایت یہ ہے کہ تازہ ترین اور نئے موضوعات میں رکن کے اپنے کھولے گئے دھاگے نظر کیوں نہیں آتے ۔۔۔!براہِ مہربانی اس مسئلہ کا حل بتائیے ۔۔۔! شکریہ۔۔۔!
 
مغزل

محفلین
السلام علیکم !
میری فورم انتظامیہ سے شکایت یہ ہے کہ تازہ ترین اور نئے موضوعات میں رکن کے اپنے کھولے گئے دھاگے نظر کیوں نہیں آتے ۔۔۔ !براہِ مہربانی اس مسئلہ کا حل بتائیے ۔۔۔ ! شکریہ۔۔۔!
پیارے صاحب میری دانست میں فورم کے سوفٹویر میں یہ سہولت فی الوقت نہیں ہے ۔ بہت ممکن ہے نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی اس بابت کام کر رہے ہوں ۔۔ ہم بھی منتظر ہیں آپ کے ساتھ ۔۔
 
السلام علیکم !
میری فورم انتظامیہ سے شکایت یہ ہے کہ تازہ ترین اور نئے موضوعات میں رکن کے اپنے کھولے گئے دھاگے نظر کیوں نہیں آتے ۔۔۔ !براہِ مہربانی اس مسئلہ کا حل بتائیے ۔۔۔ ! شکریہ۔۔۔!

تازہ ترین موضوعات در اصل تازہ ترین غیر خواندہ موضوعات کی فہرست دکھاتا ہے۔ یعنی آپ کے شروع کردہ دھاگے میں اگر کسی اور کا تبصرہ شامل ہو جائے تو وہ آپ کو اس فہرست میں نظر آنے لگے گا، یہ اس فورم سافٹوئیر کا ڈیزائن ڈسیژن ہے۔ اس کے علاوہ، آپ چاہیں کہ سبھی خوانہ و غیر خواندہ تازہ ترین موضوعات دیکھ لیں تو اس کے لئے تازہ ترین موضوعات والے صفحے پر ہی ایک ربط موجود ہوتا ہے جو کہ موضوعات کی فہرست کے ٹھیک اوپر بائیں گوشے میں پایا جاتا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین

ویسے یہ چیز میرے خیال میں ٹھیک نہیں۔
جن کو اس کا علم ہے وہ تو کرلیتے ہیں۔
لیکن اکثریت کو اس کا علم نہیں حتٰی کے ایک شمشاد بھائی کا بھی ایک مراسلہ پڑھا تھا کہیں
ان کو بھی ایسی ہی دشواری تھی۔
اس طرح کئی ایک لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

ہونا یہی چاہیے کہ جب آپ تازہ ترین پر کلک کریں تو سارے پیغامات سامنے آجائیں
نہ کہ آپ کو ایک مزید کلک "تمام حالیہ پیغامات" پر کرنا پڑے۔
 
شکریہ سعود بھائی مسئلہ حل ہو گیا ہے۔۔۔! جزاک اللہ خیرا۔۔۔!
 
ویسے یہ چیز میرے خیال میں ٹھیک نہیں۔
جن کو اس کا علم ہے وہ تو کرلیتے ہیں۔
لیکن اکثریت کو اس کا علم نہیں حتٰی کے ایک شمشاد بھائی کا بھی ایک مراسلہ پڑھا تھا کہیں
ان کو بھی ایسی ہی دشواری تھی۔
اس طرح کئی ایک لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔

ہونا یہی چاہیے کہ جب آپ تازہ ترین پر کلک کریں تو سارے پیغامات سامنے آجائیں
نہ کہ آپ کو ایک مزید کلک "تمام حالیہ پیغامات" پر کرنا پڑے۔

یہ ایک قابل بحث موضوع ہے جس پر سیر حاصل گفتگو زین فورو کے ڈیویلپمنٹ فورم پر ہو چکی ہے۔ احباب کی اپنی اپنی رائے ہے، کچھ اس کے موافق ہیں کچھ اس کے مخالف۔ کوئی مطلق درست نہیں، کوئی مطلق غلط نہیں۔ ظاہر ہے کہ ایک وقت میں کسی ایک ہی گروپ کو خوش کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس کی کوئی ترتیب دے دی جائے جہاں اراکین خود ہی منتخب کر لیں کہ ان کے لئے طے شدہ انداز کیا ہو تو بھی مسئلہ ہے کہ کنٹرول پینل میں ترتیبات کا انبار لگ جائے گا۔ پھر بقول آپ کے وہ صارفین جن کو سبھی روابط کا علم نہیں ہوتا ان کی اکثریت اپنے کنٹرول پینل اور اس میں دستیاب ترتیبات سے بھی نابلد پائی گئی ہے۔ :)

ہم خود ڈیویلپرز کے فیصلے کے حامی ہیں اور یہ چیز ہمیں زیادہ قدرتی لگتی ہے کہ جس دھاگے کو ہم ابھی ابھی اخیر تک دیکھ کر یا جواب دے کر آئے ہیں اس میں جب تک کوئی نیا مواد نہ آجائے تب تک جانے کی ضرورت کیا ہے؟ اور اگر جانا ہی پڑے تو متعلقہ زمرے کے راستے جا سکتے ہیں یا جس ربط کا حوالہ دیا اس کو ذریعہ بنایا جا سکتا ہے۔ جو فورمز بے حد فعال ہوتے ہیں وہاں محض غیر خواندہ دھاگے دکھانا کسی نعمت سے کم نہیں۔ :)

اسی محفل میں کچھ ایسے احباب بھی پائے جاتے ہیں جنھوں نے اس ربط کو بک مارک کر رکھا ہے جس کا ذکر ہم نے اوپر کیا تھا۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
تازہ ترین موضوعات در اصل تازہ ترین غیر خواندہ موضوعات کی فہرست دکھاتا ہے۔ یعنی آپ کے شروع کردہ دھاگے میں اگر کسی اور کا تبصرہ شامل ہو جائے تو وہ آپ کو اس فہرست میں نظر آنے لگے گا، یہ اس فورم سافٹوئیر کا ڈیزائن ڈسیژن ہے۔ اس کے علاوہ، آپ چاہیں کہ سبھی خواندہ و غیر خواندہ تازہ ترین موضوعات دیکھ لیں تو اس کے لئے تازہ ترین موضوعات والے صفحے پر ہی ایک ربط موجود ہوتا ہے جو کہ موضوعات کی فہرست کے ٹھیک اوپر بائیں گوشے میں پایا جاتا ہے۔ :)

بہت اچھی بات بتائی آپ نے کہ یہ مجھے بھی نہیں پتہ تھا ۔ اس طرح میرا خیال ہے مسئلہ حل ہو جاتا ہے اور جب موضوع میں کوئی نیا جواب شامل ہوتا ہے تو وہ از خود تازہ ترین موضوعات میں نظر آنے لگتا ہے۔
 
Top