مہدی نقوی حجاز
محفلین
ملے ہیں مل کے بہت بے درنگ بیگانے
چھلک اٹھے ہیں زہے شور و حال پیمانے
سب اہل ذوق سبھی شاعروں کی محفل میں
ملا ہے ہم کو لقب بے مثال، "دیوانے"
میاں انیس تھے رہبر ہمارے لشکر کے
طواف کرتے تھے ان کا تمام پروانے
کچھ ہم سے دور تھی اس بار راہ مہ خانہ
ہوئے ہمارے تئیں پھر بحال چا خانے
ملے تو بھول گئے ہم جہان کو مہدی
نہ کام یاد رہا اور نہ اپنے کاشانے
چھلک اٹھے ہیں زہے شور و حال پیمانے
سب اہل ذوق سبھی شاعروں کی محفل میں
ملا ہے ہم کو لقب بے مثال، "دیوانے"
میاں انیس تھے رہبر ہمارے لشکر کے
طواف کرتے تھے ان کا تمام پروانے
کچھ ہم سے دور تھی اس بار راہ مہ خانہ
ہوئے ہمارے تئیں پھر بحال چا خانے
ملے تو بھول گئے ہم جہان کو مہدی
نہ کام یاد رہا اور نہ اپنے کاشانے