شفیق خلش ::::::تا حشر ہوگئی وہ عبادت حُسیؑن کی ::::::Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین



سلام

تا حشر ہوگئی وہ عبادت حُسیؑن کی
بے مثل راہ ِ حق میں شہادت حُسیؑن کی

برکت غمِ حُسیؑن میں روزافزوں یوُں نہیں
مقصد سے کی خُدا نے وِلادت حُسیؑن کی

تقلِید پروَرِش میں تھی ماؤں کی کُچھ نہ کم
آئی کہاں کسی میں سعادت حُسیؑن کی

عباسؑ جاں نِثار، نہ آئے َپلٹ کے جب!
ناناؐ نے غم میں کی تھی عیادت حُسیؑن کی

کوشِش کریں یزِید کے جتنے بھی پیروکار
جاتی ہے کب دِلوں سے اِرادت حُسیؑن کی

پَسپا کسی بھی طَور سے ہونے کے ہم نہیں
دِل سے رہے قبوُل قیادت حُسیؑن کی

تھے کام سب حُسیؑن کے ایمان و دِل کے ساتھ
تکمیل کُچھ نہ کرتی تھی عادت حُسیؑن کی

شفیق خلشؔ


 
آخری تدوین:
Top