تباہ کن زلزلہ اور سیلاب امریی ٹیکنولوجی کے سبب آئے

dxbgraphics

محفلین
120311-s3.gif
 

سید ذیشان

محفلین
جس کو سائنس کی تھوٹی بہت شد بد ہو اس کو معلوم ہونا چائیے کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی ایسی ایجاد نہیں ہوئی جو اس پیمانے پر سیلاب کا سبب بنے۔
جماعت اسلامی نے یہ مضمون لکھ کر امریکہ کو بہت اونچا درجہ دینے کی کوشش کی ہے۔ یہاں تک کہ قدرتی آفات بھی امریکہ کے کھاتے میں ڈال دیں ہیں۔ اگر امریکہ کے پاس اس قسم کی ٹیکنالوجی ہوتی تو وہ اپنے ملک میں آنے والے طوفان نہ روک لیتا؟
 

dxbgraphics

محفلین
جس کو سائنس کی تھوٹی بہت شد بد ہو اس کو معلوم ہونا چائیے کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی ایسی ایجاد نہیں ہوئی جو اس پیمانے پر سیلاب کا سبب بنے۔
جماعت اسلامی نے یہ مضمون لکھ کر امریکہ کو بہت اونچا درجہ دینے کی کوشش کی ہے۔ یہاں تک کہ قدرتی آفات بھی امریکہ کے کھاتے میں ڈال دیں ہیں۔ اگر امریکہ کے پاس اس قسم کی ٹیکنالوجی ہوتی تو وہ اپنے ملک میں آنے والے طوفان نہ روک لیتا؟



یہ رپورٹ جماعت اسلامی کی نہیں ہے۔
اس کا مواد http://noliesradio.org/ اور http://cuttingedge.org/news/n1199.cfm سے لیا گیا ہے
 

سید ذیشان

محفلین
اس مضمون کو تحریر کرنے والے طلعت عمران ہیں اور یہ امت اخبار میں شائع ہوا ہے جو جماعت اسلامی کا mouthpiece ہے۔
 

حماد

محفلین
شمشاد صاحب آپ شاہنواز عامر کو تو بات بات پر ٹوکتے ہیں۔ تصویری خبریں لگانے پر اعتراض کرتے ہیں۔ لیکن امت اخبار کی بے تکی رپورٹس لگانے پر آپ "نونیکوڈ اردو" کا نعرہ بھول جاتے ہیں۔؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بجا فرمایا آپ نے۔ میں نے صرف ان تصویری خبروں پر اعتراض کیا تھا جن میں کوئی تصویر نہیں تھی۔ یا پھر اس مواد پر اعتراض کیا تھا جو انہوں نے جنگ سے نقل کر کے بغیر کسے حوالے کے چسپاں کر دیا تھا۔ جس سے پڑھنے والے کو یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ تحریر صاحب مراسلہ کی ہے۔ اور یہ کاپی رائٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
 

غفران محسن

محفلین
سڈنی شیلڈون کا ایک ناول تھا "آر یو آفریڈ آف دی ڈارک" اس میں ایک سائینسدان ویدر کنٹرول مشین بناتا جس سے پرتگال کے زرخیز علاقے میں سیلاب لاتا اور جاپان میں سونامی۔ یہ ناول 2004 میں چھپا تھا۔ ابھی رپورٹ دیکھ کر یاد آیا۔ ;)
 

سید ذیشان

محفلین
جماعت اسلامی کا امت اخبار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ کو شاید غلط فہمی ہوئی ہے
official طور پر نہیں ہے۔ لیکن اس سے کوئی فرق بھی نہیں پڑتا کیونکہ جماعت اسلامی کا موقف بھی ہارپ کے بارے میں اس مضمون سے مختلف نہیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
جماعت اسلامی کا بھی شاید اتنا قصور نہیں کیونکہ سائنس ان کا ملکہ نہیں۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے ڈاکٹر عطا الرحمن کا ایک مضمون دیکھا جس میں تقریباً ایسے ہی خیالات کا اظہار تھا۔ اگر ہمارے ملک کے نامور سائنس دان (اگرچہ ان کا تعلق کیمسٹری سے ہے) ایسی باتوں کا پرچار کریں تو عوام کا تو خدا ہی حافظ ہے!
 

ساجد

محفلین
نیکولا ٹیسلا کے وقت سے لے کر اب تک ہم یہی سنتے آ رہے ہیں کہ برقی مقناطیسی لہروں کی مدد سے امریکی سائنس دان دنیا کے موسموں اور زمینی حرکات کے عوامل کو اپنے مرضی سے کنٹرول کرتے ہیں لیکن میرے خیال میں یہ پورا سچ نہیں۔ یہ درست کہ جدید خلائی اور طبی تکنیک سے الیکٹرانی اور جراثیمی حملوں میں کافی مہارت ہو گئی ہے لیکن ہارپ کے ذریعہ زمین کے مخصوص خطوں اور موسم میں تبدیلیاں لانے میں مبالغہ آمیزی زیادہ ہے۔
اگر یہ سب سچ مان بھی لیا جائے تو دنیا کے 70 فیصد قدرتی خزانوں کی مالک مسلم دنیا اس مہارت کو کیوں نہ پہنچ سکی؟۔ شاید ہم مسلمان اپنی کم علمی کا کتھارسس دوسروں پر الزام تراشی کے ذریعہ بھی کرتے ہیں۔
 
Top