تبدیلی آچکی۔۔ نیا قانون پاس۔۔غیر شادی شدہ افراد کے لیے بری خبر

ہادیہ

محفلین
السلام علیکم۔ کیا حال ہیں محفلین؟
آج کل ہر جگہ سیاست سیاست چل رہی۔۔ :p ۔۔ہر وقت سیاست کی خبریں فورم دیکھ لیں یا ٹی وی چلا کر۔۔ تبدیلی تبدیلی کا شور مچا رہے پی ٹی آئی کے ممبران۔۔تبدیلی تو واقعی آئی ہے۔۔ اس قانون کی صورت میں۔۔
قانون یہ ہے
ایف بی آر کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس 20 ہزار روپے عائد کیا گیا ہے ۔شادی کی تقریبات میں دولہا اور دولہن کے گھر والوں کو 20 ہزار روپے ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ اور خاص کر ان کو جو "شادی ہال" میں شادی کی تقریبات کرتے ہیں۔۔ تفصیل اس ویڈیو میں

یہ تو اپنے اے خان بھائی کے لیے بری خبر۔۔:p
کیا کسی اور ممبر نے بھی یہ ویڈیو دیکھی ہے؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ودہولڈنگ ٹیکس تو محض ایڈوانس ہے ٹیکس کا۔ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے پر واپس نہیں ہو گا؟
 

ہادیہ

محفلین
دلہن والے بیچارے تو پہلے ہی جہیز دے کر خالی ہاتھ ہوچکے ہوتے ہیں۔ یہ ٹیکس اگر لگایا گیا ۔۔زیادتی ہوگی پھر تو۔۔ ان سے بندہ پوچھے۔۔ غریب عوام کی مدد خاک کرنی۔۔اوپر سے ٹیکس لگا دیں۔۔تاکہ جن بیس ہزار کا والدین بیٹیوں کو کچھ لیکر دیتے ہیں وہ بھی حکومت کو دے دیں۔۔
واہ کیا تبدیلی آئی ہے۔۔۔
ارے میں نے کبھی سیاسی خبروں میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔۔ یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد تو غصہ آگیا۔۔ حد نہیں ہوگئی ویسے۔۔
 

زیک

مسافر
پکی بات ہے کہ یہ نیا ٹیکس ہے؟ ایسا ٹیکس شاید چند سال سے ہے۔

بیس ہزار روپے صحیح بہیں لگ رہا۔ یہ تو بل کے فیصد ہو گا
 

ہادیہ

محفلین
میں یہی تو بتا رہی ہوں۔ویڈیو دیکھی ہے ۔تصدیق کے لیے یہاں شیئر کی ہے۔ ہمارے گھر میں تین تقریبات ہوچکی ہیں شادی کی۔ اور ہال میں ہی ہوئی ہیں۔ تب تو کوئی ٹیکس نہیں دیا تھا ہم نے۔ دو سال پہلے ہی بھائی کی شادی ہوئی ہے۔ بیس ہزار تو کیا ایک ہزار بھی نہیں دیا تھا۔ بڑے شہروں کا علم نہیں ۔ سیاسی خبروں والے بھائی صاحبان کہاں ہیں۔ وہ بتائیں ذرا ایسا ٹیکس پہلے سے تھا یا اب ۔۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد تو یہی لگ رہا کہ یہ نیا ٹیکس ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہمارے گھر میں تین تقریبات ہوچکی ہیں شادی کی۔ اور حال میں ہی ہوئی ہیں۔ تب تو کوئی ٹیکس نہیں دیا تھا ہم نے۔ دو سال پہلے ہی بھائی کی شادی ہوئی ہے۔ بیس ہزار تو کیا ایک ہزار بھی نہیں دیا تھا۔
یہ تو اچھی بات نہیں ہے کہ ٹیکس نہیں دیا
 

ہادیہ

محفلین
جب مکان بنایا۔ تب اس کا نقشہ پاس کروایا۔ جس کا ساڑھے تین لاکھ سے بھی زائد ادا کرنا پڑا۔وہ ٹیکس تھا یا جو بھی۔ مگر ایک گھر اور دکان کا نقشہ پاس کروانے کے اتنے پیسے لے لیے۔ اور جب ابو انہیں ادا کرنے دفتر گئے تو وہاں ایک اور آدمی بیٹھا ہوا تھا جس نے بتایا اس سے سات لاکھ اسی پاسنگ فیس کے طور پہ وصول کیے گئے ہیں۔۔
جب گورنمنٹ وہ معاف نہیں کرتی تب پانچ سال سے ایک ٹیکس لگایا جاچکا ہے وہ کیسے چھوڑ دے گی ۔۔
جس جس کی نئی نئی شادی ہوئی ہے وہ بتائیں انہیں ٹیکس ادا کرنا پڑا یا نہیں؟
محمداحمد بھائی آپ کی شادی پرانی نہیں ہوئی ابھی۔ آپ بتائیں پانچ سال سے ایسا ٹیکس پاکستان میں ہے؟ اور اگر ہے تو آپ نے ادا کیا تھا جب آپ کی شادی ہوئی؟
 

زیک

مسافر
اچھی بات تو یہ بھی نہیں نئے نویلے دلہا کو تنگ کیا جائے۔ بیس ہزار روپے لیکر ۔۔ شادی نا ہوگئی جرم ہوگیا۔ بیس ہزار دو گے تب ہی جان چھوٹے گی۔۔۔
سادہ سی بات ہے۔ اگر میرے پاس لاکھوں روپے ہیں تبھی شادی پر خرچ کروں گا۔ اگر شادی ہال، ہوٹل یا کھانے کے انتظام پر اتنے پیسے خرچے تو ان پر 5 یا 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہو گا۔ جب سال کے اختتام پر ٹیکس ریٹرن جمع کرواؤں گا تو اس میں اپنی آمدنی اور تمام ٹیکس کا ذکر ہو گا۔ آمدنی کے حساب سے جتنا ٹیکس بنا اس میں سے یہ اور دوسرے ودہولڈنگ ٹیکس منہا ہوں گے۔ نتیجہ بقیہ ٹیکس دینا ہو گا یا اگر زیادہ ٹیکس دیا ہو تو ریفنڈ ملے گا۔

اس میں تنگ کرنے یا جرم کی بات کہاں سے آ گئی؟
 

ہادیہ

محفلین
withholding tax کا مطلب شاید پاکستان میں کسی کو پتا نہیں ہے۔
ود ہولڈنگ کا مطلب ایڈوانس کٹوتی ۔۔۔ جیسے مثال کے طور پہ سیلریزی میں کچھ پرسنٹیج کٹوتی ہوتی ہے ٹیکس کی صورت میں۔
سادہ سی بات ہے۔ اگر میرے پاس لاکھوں روپے ہیں تبھی شادی پر خرچ کروں گا۔ اگر شادی ہال، ہوٹل یا کھانے کے انتظام پر اتنے پیسے خرچے تو ان پر 5 یا 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہو گا۔ جب سال کے اختتام پر ٹیکس ریٹرن جمع کرواؤں گا تو اس میں اپنی آمدنی اور تمام ٹیکس کا ذکر ہو گا۔ آمدنی کے حساب سے جتنا ٹیکس بنا اس میں سے یہ اور دوسرے ودہولڈنگ ٹیکس منہا ہوں گے۔ نتیجہ بقیہ ٹیکس دینا ہو گا یا اگر زیادہ ٹیکس دیا ہو تو ریفنڈ ملے گا۔

اس میں تنگ کرنے یا جرم کی بات کہاں سے آ گئی؟
تنگ کرنے کی بات یقینا ہے۔ آج کل جو حالات ہیں۔ ہر چیز پر آپ کو ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔ ٹیکس کا فائدہ عوام کو کتنے فیصد ملتا ہے؟ آپ بتائیے ایک شخص کی آمدنی سے زیادہ اس پہ ٹیکس عائد کیا جائے۔پاکستان میں آئے دن کسی نا کسی وجہ سے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ آپ کے خیال میں 5 یا دس فیصد ٹیکس ادا کرنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔ لڑکے والوں کو واقعی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے ایک ولیمے کا فنکشن ہال میں کرنا ۔ جبکہ دلہن والوں کو جہیز کا ٹرک بھی دینا ہوتا ہے۔ بات بیس ہزار کی نہیں ہے بات انصاف کی ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء، ہر ہر چیز پہ ٹیکس۔۔ اتنا عام آدمی کماتا نہیں جتنا اسے ٹیکسز کی صورت میں ادا کرنا پڑتا ہے۔
ایک بات اور۔۔ پاکستان میں ضروری نہیں لاکھوں روپے جن کے پاس ہوں وہی "میرج ہال" میں شادی کریں۔ بعض لوگ بالخصوص شہروں میں رہنے والے اپنے "چھوٹے" گھروں کی وجہ سے بھی ہال کی بکنگ کرواتے ہیں ۔ کیونکہ گھر پہ مہمانوں کو مینیج کرنا مشکل ہوتا ہے۔
خیر آپ سے بحث اس لیے نہیں بنتی کیونکہ جہاں آپ رہتے ہیں وہاں اور یہاں کے رہن سہن میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ وہاں گورنمنٹ اگر ٹیکس لیتی ہے تو آپ اپنی زندگی کا موازنہ کریں ۔ یہاں ٹیکس تو لیا جاتا ہے مگر اس حساب سے subsidy نہیں دی جاتی۔ بلکہ ہر سال ٹیکس کی شرح میں اضافہ ہی کیا جاتا ہے۔
میں جس سکول پڑھانے جاتی ہوں۔وہ بھی تو گورنمنٹ کا سکول ہے۔( اسی گورنمنٹ کا جو عوام سےٹیکس وصول کرتی ہے یہ خواب دکھا کر کہ عوام کی فلاح پہ استعمال کرے گی) ۔۔مگر وہاں صرف ایک کمرہ ہے۔ باقی سارا صحن وہ بھی کچا مٹی کا ۔۔ کوئی پلے گراؤنڈ نہیں۔ کوئی مالی یا چوکیدار نہیں۔ کوئی سٹاف روم نہیں۔ فرنیچر اب تھوڑا عرصہ پہلے وہاں آیا ہے۔اور نرسری کلاس ابھی بھی زمین پہ بیٹھ کر پڑھتی ہے۔ اور اس سکول کی باؤنڈری وال نیو ایجوکیٹرز کے جانے سے کچھ منتھ پہلے ہی بنائی گئی ہے۔ میں نے تقریبا تین ماہ پڑھایا ہے۔ مگر سارا دن کھلے صحن میں بیٹھ کر۔۔آپ تصور کرسکتے ہیں ۔وہ واقعی ایک "سرکاری تعلیمی ادارہ " ہے۔اور صرف یہی نہیں۔ پنجاب کے زیادہ تر سکولز کا یہی حال ہے۔
یہ پاکستان ہے یہاں ریفنڈ آپ بھول جائیں۔ یہاں صرف "وصول" کیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top