صحیح لیکن مسئلہ یہ ہے کہ مثبت کام آٹے میں نمک کے برابر ہیں جبکہ منفی کام بڑے دھڑلے سے اور بہت زیادہ ہو رہے ہیں۔
یہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں شمشاد کہ مثبت کام آتے میں نمک کے برابر ہو رہے ہیں اور منفی کام بہت زیادہ ہو رہے ہیں ۔ یہ تو صرف میڈیا اور میڈیا ہی سے پتہ چل رہا ہوتا ہے کہ منفی کام ہی زیادہ ہو رہے ہیں کیونکہ وہ صرف اور صرف منفی کام ہی دکھاتا ہے۔
کتنی دفعہ آپ نے ایدھی کے کاموں پر مشتمل دستاویزی فلمیں یا پروگرام دیکھے ہیں؟
کتنی دفعہ شوکت خانم ہسپتال اور اس جیسے دوسرے فلاحی ہسپتالوں سے شفا پانے والے افراد کی کہانیاں دیکھی اور سنی ہیں ؟
کتنی دفعہ اخوت جیسی تنظیموں کے قرض حسنہ اور اس سے خاندانوں کے بدلنے کی کہانیاں سنی اور پڑھی ہیں ؟
کتنی دفعہ مفت تعلیمی اداروں کے قیام کی خبریں اور کامیابیوں کی داستانیں سنی ہیں؟
یہ کام ساتھ ساتھ اور ہر وقت ہو رہے ہیں مگر میڈیا پر آتی ہے تو صرف قتل و غارت ، کرپشن ، لوٹ مار ، لوڈ شیڈنگ ، گیس بندش اور دیگر تمام برائیوں کی خبریں ۔ اس حساب سے تو پاکستان کو اب تک صفحہ ہستی سے ہی ختم ہو جانا چاہیے تھا۔