حسان خان
لائبریرین
مسجدِ کبود یا مسجدِ جہانشاہ قرنِ نہمِ ہجری میں قراقویونلوؤں کی حکمرانی کے دور سے مربوط تبریز کی ایک تاریخی مسجد ہے۔ سال ۱۷۸۰ء کے زلزلے نے اس مسجد کو بہت آسیب پہنچایا تھا اور اس کے نتیجے میں مسجد کے گنبد گر گئے تھے۔ مسجد کی مرمت اور بازسازی کا ۱۹۳۹ء سے آغاز ہوا تھا اور ۱۹۷۶ء میں اس کے تعمیری کام اتمام کو پہنچ گئے۔ اصلی گنبد اور کوچک گنبد کی بازسازی مرحوم استاد محمد رضا معماران بنام کے توسط سے انجام پذیر ہوئی تھی۔ اندرونی و بیرونی کاشی کاری کی بازسازی ہنوز جاری ہے۔
مقامی ترکی زبان میں اسے 'گؤی مسجد' کہتے ہیں اور اسے 'فیروزۂ جہانِ اسلام' کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔
عکاس: محمد حسین عبداللہ زادہ
تاریخ: ۵ اپریل ۲۰۱۶ء
متن اور تصاویر کا ماخذ
ختم شد!
مقامی ترکی زبان میں اسے 'گؤی مسجد' کہتے ہیں اور اسے 'فیروزۂ جہانِ اسلام' کے لقب سے بھی پکارا جاتا ہے۔
عکاس: محمد حسین عبداللہ زادہ
تاریخ: ۵ اپریل ۲۰۱۶ء
متن اور تصاویر کا ماخذ
ختم شد!