تبصرے ۔فہم قرآن (ترجمہ و تفسیر) از عبداللہ امانت محمدی

محمد وارث

لائبریرین
آپ سے فقط ایک درخواست ہے کہ یہاں تفسیر کرتے ہوئے فقہی اختلاف کو چھوڑدیں۔ ایسی باتیں کتابوں ہی میں اچھی لگتی ہیں وگرنہ یہاں بحث دربحث کا بے جا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ ایک بسم اللہ ہی پر نہ جانے کتنی قسم کی آرا موجود ہیں اور پہلی ہی سورت پر قرات خلف امام کا مشہور و معروف و متنازعہ مسئلہ اور آمین بالجہر وغیرہ وغیرہ۔ کوئی تفسیر کی کتاب اس مسئلے اور اختلاف کے بغیر شروع نہیں ہوتی۔ لیکن آپ کم ازکم یہاں یہ سلسلہ چھوڑ دیں۔ شانِ نزول بیان کریں، فضیلت بیان کریں، سیاق و سباق بیان کریں، اختلافی مسائل کو رہنے دیں۔
والسلام
 
ویسے میرا ارادہ اختلافات کو ہوا دینا نہیں تھا البتہ آئندہ سے مزید خیال کروں گا کیونکہ قرآن سب کا ایک ہے لہذا تفسیر بھی ایسی ہی ہونی چاہیے جس سے کسی کا دل نہ دکھے، باقی الاماشاءاللہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی کمنٹس کس طرح بند ہو سکتے ہیں؟ اگر یہ آپ کے اختیار میں ہے تو مہربانی فرما کر اس لڑی میں کمنٹس بند فرما دیجئے۔
بند نہیں ہو سکتے لیکن تبصروں کے لیے ایک علیحدہ تھریڈ بنایا جا سکتا ہے اور تبصرے وہاں منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ بعد میں ہونے والے تبصرے بھی وہیں منتقل ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔
تبصروں کےلیے علیحدہ تھریڈ بنا دیا ہے۔ آئندہ کوئی تبصرہ اصل لڑی میں ہو تو اسے رپورٹ کر دیں، منتقل کر دیاجائے گا
 
بند نہیں ہو سکتے لیکن تبصروں کے لیے ایک علیحدہ تھریڈ بنایا جا سکتا ہے اور تبصرے وہاں منتقل کیے جا سکتے ہیں۔ بعد میں ہونے والے تبصرے بھی وہیں منتقل ہو جائیں گے۔
جزاک اللہ خیرا بھائی جان کہ آپ نے تبصروں کے لیے علیحدہ تھریڈ بنا کر تمام تبصرے وہاں منتقل کر دیئے۔
 
الف عین

لائبریرین
قرآن کا متن کاپیپیسٹ نہ کریں، نہ جانے کس فانٹ کا متن ہے جو یہاں آ کر مضحکہ خیز ہو جاتا ہے۔ اسے قرآن کے متن سے کھلواڑ یئ کہا جا سکتا ہے۔ احتیاط لازم ہے۔ بہتر ہے کہ تنزیل ڈاٹ انفو کی ٹیکسٹ فائل سے کاپی کریں۔
اور اگر یہ آپ ہی کی تحریر ہے (جس کا مجھے بصد مسرت یقین ہے) تو جیسے جیسے ایک دو سورتیں مکمل ہوتی جائیں، مجھ کو دیتے رہیں بزم اردو پر اس کی برقی اشاعت کی جا سکتی ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
وَإِذْ قُلْتُمْ يَا مُوسَىٰ لَن نُّؤْمِنَ لَكَ حَتَّىٰ نَرَى اللَّ۔هَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْكُمُ الصَّاعِقَةُ وَأَنتُمْ تَنظُرُونَ ﴿٥٥
اور (تم اسے بھی یاد کرو) تم نے (حضرت) موسیٰ علیہ السلام سے کہا تھا کہ جب تک ہم اپنے رب کو سامنے دیکھ نہ لیں گے ہرگز ایمان نہ لائیں گے (جس گستاخی پر سزا میں) تم پر تمہارے (١) دیکھتے ہوئے بجلی گری۔
٥٥۔١ حضرت موسیٰ علیہ السلام ستر (٧٠) آدمیوں کو کوہ طور پر تورات لینے کے لئے ساتھ لے گئے۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام واپس آنے لگے تو انہوں نے کہا جب تک ہم اللہ تعالٰی کو اپنے سامنے نہ دیکھ لیں ہم تیری بات پر یقین کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ جس پر بطور عتاب ان پر بجلی گری اور مر گئے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام سخت پریشان ہوئے اور ان کی زندگی کی دعا کی جس پر اللہ تعالٰی نے انہیں دوبارہ زندہ کر دیا۔ دیکھتے ہوئے بجلی گرنے کا مطلب یہ ہے کہ ابتداء میں جن پر بجلی گری آخر والے اسے دیکھ رہے تھے حتٰی کہ سب موت کی آغوش میں چلے گئے۔

ثُمَّ بَعَثْنَاكُم مِّن بَعْدِ مَوْتِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ﴿٥٦
لیکن پھر اس لئے کہ تم شکر گزاری کرو، اس موت کے بعد بھی ہم نے تمہیں زندہ کر دیا
آپ اچھا لکھ رہے اور کسی تاریخی واقعے کو کچھ توضیح کے ساتھ لکھ دیا کریں تاکہ آپ کا دیا پیغام زیادہ روشن ہو جائے ۔ جزاک اللہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برادر گرامی عبداللہ محمدی ! اللہ سبحانہ و تعالیٰ آپ کو اپنی امان میں رکھے۔ یہ بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی کتاب کا فہم عطا فرمائے اور اپنی رضا والے اعمال ہمارے لئے آسان کردے ۔ آمین ۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا ۔
 
اللہ کریم توفیقِ مزید سے نوازے۔
متنِ قرآن کا فانٹ بدلنے سے بسا اوقات کچھ خطی مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، اس پر تفصیل سے بات کرنے کا ارادہ ہے۔
 
اپنی گزارش کے تسلسل میں ایک نمونہ پیش کرتا ہوں:
وَقَالُوا لَن تَمَسَّنَا النَّارُ إِلَّا أَيَّامًا مَّعْدُودَةً ۚ قُلْ أَتَّخَذْتُمْ عِندَ اللَّ۔هِ عَهْدًا فَلَن يُخْلِفَ اللَّ۔هُ عَهْدَهُ ۖ أَمْ تَقُولُونَ عَلَى اللَّ۔هِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿٨٠
اس میں لفظ اللہ تین بار آیا ہے اور اس کی املاء
اللَّ۔ه
عجیب سی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کی کوئی تینیکی وجہ ہے؛ شاید یہ متن ان پیج سے نقل کیا گیا ہو؛ وغیرہ۔
لہٰذا لازم ہے کہ کاپی پیسٹ کے بعد بھی متن کا محتاط مطالعہ کر لیا جائے اور ایسی فروگزاشتوں کو دور کر دیا جائے۔ و ما توفیقی الا باللہ۔
 
آخری تدوین:
بَلَىٰ مَن كَسَبَ سَيِّئَةً وَأَحَاطَتْ بِهِ خَطِيئَتُهُ فَأُولَ۔ٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ ۖ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ﴿٨١
یقیناً جس نے برے کام کئے اور اس کی نافرمانیوں نے اسے گھیر لیا اور وہ ہمیشہ کے لئے جہنمی ہے۔

وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَ۔ٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۖهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ ﴿٨٢
اور جو لوگ ایمان لائیں اور نیک کام کریں وہ جنتی ہیں جو جنت میں ہمیشہ رہیں گے (١)۔
یہاں بھی وہی فانٹ کا مسئلہ ہے:
فَاُولٰئِک اور اولٰئِک ۔۔ توجہ فرمائیے گا۔ اللہ کریم اجرِ عظیم سے نوازے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اپنی گزارش کے تسلسل میں ایک نمونہ پیش کرتا ہوں:

اس میں لفظ اللہ تین بار آیا ہے اور اس کی املاء
اللَّ۔هِ
عجیب سی دکھائی دے رہی ہے۔ اس کی کوئی تینیکی وجہ ہے؛ شاید یہ متن ان پیج سے نقل کیا گیا ہو؛ وغیرہ۔
لہٰذا لازم ہے کہ کاپی پیسٹ کے بعد بھی متن کا محتاط مطالعہ کر لیا جائے اور ایسی فروگزاشتوں کو دور کر دیا جائے۔ و ما توفیقی الا باللہ۔

برادرم عبداللہ ! آسی بھائی کی تشویش بجا ہے ۔ قرآنی متن کی صحت کو برقرار رکھنے کی پوری پوری کوشش ہونی چاہیئے ۔ میں اور میرے احباب مندرجہ ذیل سائٹ سے آیات کو حسبِ ضرورت کاپی کرتے ہیں اور الحمد للہ متن ٹوٹنے کا کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ اسے ایک نظر دیکھ لیجئے ۔
http://www.quranexplorer.com/Quran/

عبداللہ امانت محمدی
 
Top