تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا ---- اور میری چیڑ پھاڑ

دوست

محفلین
یہ غزل یہاں سے چرائی گئی ہے۔
تتلیوں کے موسم میں نوچنا گلابوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے
دیکھ کر پرندوں کو باندھنا نشانوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

تم ابھی نئے ہو ناں! اس لیے پریشاں ہو ، آسمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جب آنی ہوں ، ٹوٹنا ستاروں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

شہر کے یہ باشندے بو کے بیج نفرت کے ، انتظار کرتے ہیں فصل ہو محبت کی
چھوڑ کر حقیقت کو ڈھونڈنا سرابوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

اجنبی فضاؤں میں اجنبی مسافر سے ، اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا مانگنا دعاؤں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

خامشی مرا شیوہ گفتگو ہنر اُس کا، میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے
بات بات پر جبکہ مانگنا حوالوں کا ، ریت اس نگر کی ہےاور جانے کب سے ہے

مرغوب حسین طاہر
----
مقصد اس کی تقطیع تھا، صرف پہلے شعر کی ہی کی ہے۔ باقی اشعار کی کی پھر سہی۔ لیکن جاننا یہ ہے کہ اس میں کوئی غلطی تو نہیں۔ تقطیع یہ رہی۔
تت ل اوں کے مو سم میں نو چ نا گُ لا بوں کا ری ت اس ن گر کی ہے او ر جا نے کب سے ہے
2 1 2 1 2 2 2 2 1 1 1 2 2 1 2 1 2 1 2 1 2 2 1 2 1 2 1 2
دی کھ کر پ رن دوں کو بان دھ نا ن شا نوں کا ری ت اس ن گر کی ہے او ر جا نے کب سے ہے
2 1 2 1 2 2 2 2 1 1 1 2 2 1 2 1 2 1 2 1 2 2 1 2 1 2 1 2
امید واثق ہے کہ میری کوئی غلطی نہیں نکلے گی اس بار بھی۔ :hatoff:
وسلام
 

دوست

محفلین
یعنی کہیں پے گڑبڑ ہے۔ میں اس کو پھر دیکھتا ہوں۔ مصرع لمبی بحر میں تھا شاید اس لیے ورنہ میں نے تو اوپر نیچے دونوں‌کو ایک جیسے پیٹرن میں لا کر کام ختم کردیا تھا۔ :cool:
 

دوست

محفلین
اساتذہ سے درخواست ہے کہ میری الجھن دور فرما دیں۔ جیسا کہ اعجاز صاحب کا ارشاد ہے کہ اس میں استعمال ہونے والے اراکین کا وزن 2ا21222 نکلتا ہے۔ یہاں‌ پہلے دو کے بعد الف ہے میرا خیال ہے وہ 1 تھا تو یہ 2 1 2 2 2 1 2 بن جائے گا۔ میں اس طریقے پر جب تقطیع کی کوشش کرتا ہوں‌ تو نتائج ایک جیسے نہیں آتے۔
تت 2
لِ 1
اوں 2
کے 2
مو 2
سم 2
میں 1
مجھے سے دو ایک دو دو دو ایک دو کا سلسلہ بن نہیں‌ پار رہا۔ تت دو، ل ایک، اوں دو، کے دو (یہاں شبہے کا شکار ہوں 1 یا 2؟)، مو پھر 2، سم 2، میں 1 یا 2 سمجھ نہیں آتی۔۔ابھی پہلی تکرار تک پہنچا ہوں، یہ کلئیر کردیں تو مہربانی ہوگی۔ مجھ سے کہیں کوئی فاش غلطی ہورہی ہے۔ شاید تتلیوں کو تین سلیبل میں نہیں توڑنا چاہیے تھا ۔ یوں لگا کہ تتلیوں میں لِ ایک اور اوں ایک سلیبل ہے۔
 

دوست

محفلین
نہیں بھائی جی، یہ تو سیکھ رہا ہوں، ہاں دل کرتا ہے کہ اس کا اطلاقیہ ہو، جس میں الفاظ کو توڑتے جائیں اور نیچے اس کا لیبل 1 یا 2 لکھتے جائیں۔ لیکن اس کے لیے جی یو آئی سے کھلواڑ کرنا ہوگی جو میرے جیسے نوآموز کے لیے ممکن نہیں اور اس کے لیے وقت کی بھی ابھی دستیابی ممکن نہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اس غزل کا پیٹرن وہی ہے جو اعجاز صاحب نے لکھا یعنی 212 2221 یعنی فاعلن مفاعیلن اور اسی کی تکرار ہے، آپ اس لیئے ابھی کنفیوز ہیں کہ اس میں جہاں جہاں شاعر نے اپنے اختیارات استعمال کیے ہیں جو اسے علمِ عروض نے دیئے ہیں، کہ نشاندہی نہیں کر سکے۔

تقطیع دیکھتے ہیں

تت 2
لِ 1
یو 2 (نون غنہ کا کوئی وزن نہیں ہوتا)
کِ 1 (شاعر نے کے کی ی گرا دی ہے)
مو 2
سم 2
میں 2

نو 2
چ 1
نا 2
گُ 1
لا 2
بو 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوا)
کا 2

ری 2
ت 1
اس 2
نَ 1
گر 2
کی 2
ہے 2

او 2
ر 1
جا 2
نِ 1 (ی گرا دی گئی ہے)
کب 2
سے 2
ہے 2

دے 2
ک 1 (دو چشمی ھ کا کوئی وزن نہیں ہوتا)
کر 2
پَ 1
رن 2
دو 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوا)
کو 2

با 2
د 1 (ہندی نون کا، جسے مخلوط نون کہتے ہیں، کوئی وزن نہیں ہوتا)
نا 2
نِ 1
شا 2
نو 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوگا)
کا 2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ

اسی طرح دوسرا شعر

تم 2
ا 1
بی 2 (ھ محسوب نہیں ہوگی)
نَ 1
ئے 2
ہو 2
نا 2

اس 2
لِ 1
یے 2
پَ 1
ری 2
شا 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوگا)
ہو 2

آ 2
س 1
ما 2
ن 1
کی 2
جا 2
نب 2

اس 2
طَ 1
رح 2
سِ 1 (ی گرا دی گئی ہے)
مت 2
دے 2
کو 2 (ھ محسوب نہیں ہوگی)

آ 2
ف 1
تے 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوگا)
جَ 1 (شاعر نے الفِ وصل کا استعمال کیا ہے)
با 2
نی 2
ہو 2 (غنہ)

ٹو 2
ٹ 1
نا 2
سِ 1
تا 2
رو 2 (غنہ)
کا 2 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ

والسلام
 

دوست

محفلین
بہت مہربانی نوازش اتنا تفصیل سے بتانے کی، ویب پیڈ‌ کی مہربانی سے اعجاز صاحب نے جو لکھا میں اسے الٹ پڑھتا رہا دائیں سے بائیں۔ اس وجہ سے اچھا خاصا پریشان بھی ہوگیا تھا کہ تین چار اکٹھے غلط ہورہے ہیں۔
خیر یہ کلئیر ہے اب۔
آپ کی نون غنہ والی بات ذہن میں‌ بیٹھ گئی۔
ہندی والا ن۔
د 1 (ہندی نون کا، جسے مخلوط نون کہتے ہیں، کوئی وزن نہیں ہوتا)
باندھنا میں‌ ن اور د دونوں ساکن ہیں۔ آپ نے ن کو ہندی والا ن کہہ کر گرا دیا۔ کیا یہ ن ایسے ہی آتا ہے یعنی ساکن ن اور پھر ساکن کوئی بھی حرف صحیح۔ اگر ایسا نہیں‌ تو مثالوں سے اگر وہ صورتیں‌ واضح کردیں‌ تو نور علی نور ہو جائے۔
کتب مقامی طور پر دستیاب نہیں اور آنلائن کے لیے میں‌ اتنا وقت نہیں‌ دے سکتا مزید کہ بجلی بھی نہیں ہوتی سو آپ کو ہی زحمت دیتا رہوں گا ایسے گاہے بگاہے تجزیے کر کر کے۔
وسلام
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ وارث میں اس وقت مزید چیر پھاڑ کے موڈ میں نہیں تھا اور نہ یہ سمجھ سکا کہ ’تتلیوں کے‘ کے ’کے‘ کو شاکر طویل سمجھ رہے تھے جب کہ یہ ’ےُ گر رہی تھی۔ تم نھے تو دونوں مصرعوں کے آٹھوں ارکان کا پوسٹ مارٹم کر دیا!!
 

الف عین

لائبریرین
تمہاری بات درست ہے شاکر (پوسٹ کرنے کے بعد تمھارا پیغام پہنچا)۔
باندھنا کی طرح
چاندنی (چادنی)
یا
مانگنا (ماگنا)
بھی اسی طرح نون کی آواز درمیانی غنہ کی ہے، جو تقطیع میں نہیں آتی۔
 

محمد نعمان

محفلین
وارث بھائی ہمیشہ ہی ایسے سمجھاتے ہیں کہ مکمل سمجھ آ جاتی ہے۔کوئی ایسا نقطہ نہیں چھوڑتے کہ جسے مبہم کہا جائے۔ بہت شکریہ وارث بھائی۔
 

عبدالودود

محفلین
اس غزل کا پیٹرن وہی ہے جو اعجاز صاحب نے لکھا یعنی 212 2221 یعنی فاعلن مفاعیلن اور اسی کی تکرار ہے، آپ اس لیئے ابھی کنفیوز ہیں کہ اس میں جہاں جہاں شاعر نے اپنے اختیارات استعمال کیے ہیں جو اسے علمِ عروض نے دیئے ہیں، کہ نشاندہی نہیں کر سکے۔

تقطیع دیکھتے ہیں

تت 2
لِ 1
یو 2 (نون غنہ کا کوئی وزن نہیں ہوتا)
کِ 1 (شاعر نے کے کی ی گرا دی ہے)
مو 2
سم 2
میں 2

نو 2
چ 1
نا 2
گُ 1
لا 2
بو 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوا)
کا 2

ری 2
ت 1
اس 2
نَ 1
گر 2
کی 2
ہے 2

او 2
ر 1
جا 2
نِ 1 (ی گرا دی گئی ہے)
کب 2
سے 2
ہے 2

دے 2
ک 1 (دو چشمی ھ کا کوئی وزن نہیں ہوتا)
کر 2
پَ 1
رن 2
دو 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوا)
کو 2

با 2
د 1 (ہندی نون کا، جسے مخلوط نون کہتے ہیں، کوئی وزن نہیں ہوتا)
نا 2
نِ 1
شا 2
نو 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوگا)
کا 2 ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔الخ

اسی طرح دوسرا شعر

تم 2
ا 1
بی 2 (ھ محسوب نہیں ہوگی)
نَ 1
ئے 2
ہو 2
نا 2

اس 2
لِ 1
یے 2
پَ 1
ری 2
شا 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوگا)
ہو 2

آ 2
س 1
ما 2
ن 1
کی 2
جا 2
نب 2

اس 2
طَ 1
رح 2
سِ 1 (ی گرا دی گئی ہے)
مت 2
دے 2
کو 2 (ھ محسوب نہیں ہوگی)

آ 2
ف 1
تے 2 (نون غنہ محسوب نہیں ہوگا)
جَ 1 (شاعر نے الفِ وصل کا استعمال کیا ہے)
با 2
نی 2
ہو 2 (غنہ)

ٹو 2
ٹ 1
نا 2
سِ 1
تا 2
رو 2 (غنہ)
کا 2 ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔الخ

والسلام
بہت خوب جناب
 
Top