تجویز۔ گیتوں کی ڈیٹابیس

محفل پر اتنے فلمی گیتوں کی شاعری پوسٹ ہوتی رہتی ہے۔ اگر اسے ایک منظم طریقے سے پوسٹ کیا جائے تو ایک اچھی ڈیٹابیس تیار ہوسکتی ہے۔ میری تجویز یہ ہے کہ جب کوئی بندہ کسی فلم کا کوئی گیت مع شاعری پوسٹ کرنے لگے تو اس دھاگے کا نام یوں رکھے:
فلم۔ "فلم کا نام"

پھر پہلی پوسٹ میں فلم کا کچھ تعارف یا صرف نام ہی۔ دوسری پوسٹ میں کسی گیت کی شاعری۔ تاکہ اگر کسی شخص کو اسی فلم کا کوئی اور گانا پسند ہو تو وہ اسی دھاگے میں دوسرے گانے کی شاعری لکھ دے۔ یوں ایک ہی دھاگے میں اس فلم کے تمام گیتوں کی شاعری جمع ہوسکتی ہے جسے مستقبل میں بہ آسانی کسی اور جگہ بھی منتقل کیا جاسکتا ہے۔
 
طالوت

محفلین
مشکل کام ہے عمار میاں ، اب مجھے بہت سے گیت پسند ہیں مگر مجھے ان کی فلموں ، شاعروں حتٰی کہ گلوکاروں کے نام بھی نہیں پتا۔۔
وسلام
 
جہانزیب

محفلین
بھئی سب سے بہتر طریقہ ہے کہ گیت کے متعلق تمام معلومات کو ٹیگرز میں لکھ دیا جائے ۔ جیسے فلم کا نام، گلوکار کا نام، شاعر کا نام جو کچھ بھی معلوم ہو ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار کی تجویز اچھی ہے۔ میرے ذہن میں کافی عرصے سے اس سے ملتا جلتا آئیڈیا موجود ہے، اگرچہ یہ میری ترجیحات کی لسٹ میں قدرے نیچے رہا ہے۔
یہ آئیڈیا قابل عمل ضرور ہے لیکن اس کے لیے وی بلیٹن میں کچھ کسٹم ڈیویلپمنٹ کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس سے بچنے کے لیے میں نے ایک مرتبہ تجویز پیش کی تھی کہ ایک علیحدہ فورم ایسی ہونی چاہیے جہاں گانوں کی ویڈیو یا آڈیو باقاعدہ بولوں اور دوسری معلومات کے ساتھ پوسٹ کی جائے۔
 
ہمم۔۔۔ پہلے میں نے بھی علیحدہ فورم کا سوچا، مگر لکھا نہیں کہ پہلے دوسروں کی رائے سامنے آجائے۔ میں نے lyrics.urdutech.net پر کام شروع کیا تھا لیکن اس کو سیٹ کرنے کے لیے مینولی بہت سارا کام کرنا پڑتا تھا کہ ورڈ پریس پر تھا۔۔۔ پھر وہاں افرادی قوت کا بھی مسئلہ اس لیے یہاں لکھا کہ یہیں ایسی ڈیٹابیس اگر تیار ہوجائے تو پھر اس کو اکٹھا کرنے میں آسانی رہے گی۔
 
Top