تجھے چاہتا تھا میں اپنا بنانا

الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
مقبول
-------
تجھے چاہتا تھا میں اپنا بنانا
مگر تجھ کو آیا نہ الفت نبھانا
----------
ہے محبوب میرا بڑے سخت دل کا
پڑے گا اسے اب محبّت سکھانا
-------
محبّت نہ سیکھو گے یوں تم کبھی بھی
اگر چھوڑ دو گے مرے پاس آنا
-------
یہاں ہر طرف ہیں ہوس کے پجاری
مری بات سمجھو ہے ظالم زمانہ
-------یا
کبھی ان کی باتوں میں ہرگز نہ آنا
-----------
ہے صورت میں انساں مگر بھیڑئے ہیں
شرافت پہ ان کی کبھی تم نہ جانا
---------
سمجھ کر نہ سمجھو تو تم ناسمجھ ہو
مرا کام تھا بس حقیقت بتانا
-------
یہ معصوم صورت تری مجھ کو بھائی
تبھی چاہتا ہوں میں تجھ کو بچانا
--------
ترا ہر قدم پر سدا ساتھ دوں گا
نہ اچھے دنوں میں مگر بھول جانا
--------
تمہیں پیار ارشد یوں کرتا رہے گا
کبھی اس کی چاہت نہ تم بھی بھلانا
----------
 
تجھے چاہتا تھا میں اپنا بنانا
مگر تجھ کو آیا نہ الفت نبھانا۔۔واہ!سادی سی بات ، سادہ ساانداز
----------
ہے محبوب میرا بڑے سخت دل کا
پڑے گا اسے اب محبّت سکھاناخوب۔۔ مگر سنور کر اور خوب ہوجائے گا، واہ
-------
محبّت نہ سیکھو گے یوں تم کبھی بھی
اگر چھوڑ دو گے مرے پاس آنا۔۔شاعرانہ مکر کےلیے مومن خاں مومن خاص شاعرہیں ، یہاں اُن کی چھبیہ ہے،واہ!
-------
یہاں ہر طرف ہیں ہوس کے پجاری
مری بات سمجھو ہے ظالم زمانہ۔۔ اشعار کے مضامین خوب چل رہے ہیں ، ماشاء اللہ
-------یا
کبھی ان کی باتوں میں ہرگز نہ آنا۔۔ پہلا متبادل ہی موثر ہے
-----------
ہے صورت میں انساں مگر بھیڑئیے ہیں
شرافت پہ ان کی کبھی تم نہ جانا۔۔خوب!
---------۔۔
سمجھ کر نہ سمجھو تو تم ناسمجھ ہو
مرا کام تھا بس حقیقت بتانا۔۔خوب!
------
یہ معصوم صورت تری مجھ کو بھائی/یہ معصوم صورت مرے دل کو بھائی/تری بھولی صورت ہے دل کویوں بھائی
تبھی چاہتا ہوں میں تجھ کو بچانا/تبھی چاہتا ہوں تجھے میں بچانا(کس چیز سے؟)کہ چاہوں گا ہر غم ۔۔سے تجھ کو بچانا
--------
ترا ہر قدم پر سدا ساتھ دوں گا
نہ اچھے دنوں میں مگر بھول جانا/نہ اچھے دنوں میں مجھے بھول جان
--------
تمہیں پیار ارشد یوں کرتا رہے گا/تمھیں چاہے گا دل سے ارشد ہمیشہ
کبھی اس کی چاہت نہ تم بھی بھلانا
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
مقبول
-------
تجھے چاہتا تھا میں اپنا بنانا
مگر تجھ کو آیا نہ الفت نبھانا
----------
ٹھیک
ہے محبوب میرا بڑے سخت دل کا
پڑے گا اسے اب محبّت سکھانا
-------
پڑے گا.. ذرا ناگوار لگتا ہے
ضروری ہے اس کو.... کیسا رہے گا؟
محبّت نہ سیکھو گے یوں تم کبھی بھی
اگر چھوڑ دو گے مرے پاس آنا
-------
کبھی بھی. میں مجھے بھی ہمیشہ غیر ضروری لگتا ہے، بدلنے کی کوشش کریں
یہاں ہر طرف ہیں ہوس کے پجاری
مری بات سمجھو ہے ظالم زمانہ
-------یا
کبھی ان کی باتوں میں ہرگز نہ آنا
-----------
دونوں متبادلات میں مجھے دو لختِ محسوس ہوتی ہے
ہے صورت میں انساں مگر بھیڑئے ہیں
شرافت پہ ان کی کبھی تم نہ جانا
---------
درست
سمجھ کر نہ سمجھو تو تم ناسمجھ ہو
مرا کام تھا بس حقیقت بتانا
-------
ٹھیک
یہ معصوم صورت تری مجھ کو بھائی
تبھی چاہتا ہوں میں تجھ کو بچانا
--------
کس سے بچانا؟ واضح نہیں
ترا ہر قدم پر سدا ساتھ دوں گا
نہ اچھے دنوں میں مگر بھول جانا
--------
سمجھ نہیں سکا
تمہیں پیار ارشد یوں کرتا رہے گا
کبھی اس کی چاہت نہ تم بھی بھلانا
----------
پہلے مصرع میں "یوں ہی" لا سکیں تو بہتر ہے
 
الف عین
(اصلاح)
-------
ہے محبوب میرا بڑے سخت دل کا
ضروری ہے اس کو محبّت سکھانا
---------
محبّت کبھی تم نہ سیکھو گے ایسے
------یا
تمہیں پیار کرنا نہ آئے گا ایسے
اگر چھوڑ دو گے مرے پاس آنا
-------
یہاں ہر طرف ہیں ہوس کے پجاری
کبھی ان کی باتوں میں ہرگز نہ آنا
-------
یہ معصوم صورت تری مجھ کو بھائی
کبھی دور نظروں سے میری نہ جانا
-------
سدا ساتھ دوں گا یہ وعدہ ہے میرا
ضرورت پڑے جب مجھے آزمانا
------------
اگر مجھ سے کوئی خطا ہو گئی ہو
بڑا دل کو کر کے اسے بھول جانا
-------------
کرے گا محبّت سدا تم سے ارشد
کبھی اس کی چاہت نہ تم بھی بھلانا
---------------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
(اصلاح)
-------
ہے محبوب میرا بڑے سخت دل کا
ضروری ہے اس کو محبّت سکھانا
---------
درست
محبت سیکھنے سکھانے کی بات دو اشعار میں ہے، ایک کو نکالا بھی جا سکتا ہے ورنہ فاصلہ بڑھایا جا سکتا ہے
محبّت کبھی تم نہ سیکھو گے ایسے
------یا
تمہیں پیار کرنا نہ آئے گا ایسے
اگر چھوڑ دو گے مرے پاس آنا
-------
نہ سیکھو گے تم اس طرح پیار کرنا
کیسا متبادل ہے؟
یہاں ہر طرف ہیں ہوس کے پجاری
کبھی ان کی باتوں میں ہرگز نہ آنا
-------
اس کو نکال دیا جائے
یہ معصوم صورت تری مجھ کو بھائی
کبھی دور نظروں سے میری نہ جانا
-------
تری پیاری صورت مجھے بھا گئی ہے
بھائی کی بہ نسبت بھا گئی بہتر ہے
دوسرے مصرعے میں کہیں "اب" کا اضافہ ہو سکے تو بہتر ہے
سدا ساتھ دوں گا یہ وعدہ ہے میرا
ضرورت پڑے جب مجھے آزمانا
------------
ٹھیک
اگر مجھ سے کوئی خطا ہو گئی ہو
بڑا دل کو کر کے اسے بھول جانا
-------------
کو کر کے... تنافر ہے
کرے گا محبّت سدا تم سے ارشد
کبھی اس کی چاہت نہ تم بھی بھلانا
---------------
ٹھیک
 
Top