تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ - اُستاد رئیس خاں صاحب

زبیر مرزا

محفلین
اگرآپ کے پسندیدہ شاعر کا کلام پسندیدہ گائیک کی آواز میں ہو تو سونے پہ سہاگہ
اُستاد رئیس خاں کی آواز میں احسان دانش کا کلام - خاں صاحب ستارنوازاچھے ہیں
موسیقاراچھے ہیں کہ گائیک اچھے ہیں کہنا مشکل ہے - سرُیلی گلوکارہ بلقیس خانم سے
بیاہ کرکے یہ ہندوستانی فنکار پاکستان آبسے- کانوں میں رس گھولنا کس کو کہتے ہیں
خاں صاحب کو سن لیں اندازہ ہوجائے گا


تجھ سے ملنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
مجھ کو ہنسنے کی سزا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

کیا خبر تھی تیرے ملنے پہ قیامت ہو گی
مجھ کو دیوانہ بنا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

تجھ سے ملنے نہ دیا شہر میں رہنے دیا شہرمیں رہنے نہ دیا
اورکیا جانِ وفا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

تیری نظروں سے گرانے کے لئے جانِ حیا
مجھ کو مجرم بھی بنا دیں گے تیرے شہر کے لوگ

کہہ کے دیوانہ مجھے مار رہے ہیں پتھر
اور کیا اس کے سوا دیں گے تیرے شہر کے لوگ
 
Top