تجھ کو شاید نہیں خبر سائیں - عکاشہ عمران سحر

محمد بلال اعظم

لائبریرین
تجھ کو شاید نہیں خبر سائیں​
عشق کرتا ہے معتبر سائیں​
تیرے قدموں میں رکھ دیا خود کو​
اب جو چاہے سلوک کر سائیں​
اپنے صدمے سے مار دیتا ہے​
عشق ملتا نہیں اگر سائیں​
تجھ کو چاہا نہیں، خدا کی قسم​
تجھ کو پوجا ہے عمر بھر سائیں​
بھول جاؤں میں کس طرح سب کچھ​
زور چلتا ہے عشق پر سائیں؟​
ساحلوں کی ہوا ہوں، آج مجھے​
اپنی مٹھی میں قید کر سائیں​
(عکاشہ عمران سحر)​
 
Top