"تحریکِ تحفظ پاکستان" نئی سیاسی جماعت کا آغاز :محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر خان

قیصرانی

لائبریرین
شیڈو کابینہ کی تشکیل۔ یہ تو ریاست کے اندر ایک ریاست قائم کرنے والی بات ہوئی۔ اس پر تو براہ راست غداری کا مقدمہ چل سکتا ہے :)

اس وقت چونکہ میں پاکستان میں نہیں رہتا اور نہ ہی مستقبل قریب میں پاکستان میں مستقل رہائش کا منصوبہ پیش نظر ہے، اس لئے میں اس ضمن میں اپنی شمولیت کے متعلق رائے دینے سے معذور ہوں۔ تاہم مطلع کرنے کا شکریہ الف نظامی
 
قیصرانی

لائبریرین
اس سائٹ کو یعنی ٹی ٹی پی ڈاٹ آرگ ڈاٹ پی کے کو میں کئی دنوں سے چیک کر رہا ہوں۔ یا تو سائٹ گوگل کروم کو پسند نہیں کرتی یا پھر اس سائٹ پر بہت کچھ کام ہونا باقی ہے۔ الف نظامی اگر آپ اس پر توجہ دے دیں تو سائٹ کی شکل نکل آئے گی۔ سائٹ میں صرف ڈونرز والا صفحہ کام کر رہا ہے یا Join Us کا۔ حد تو یہ ہے کہ
Vedios

والا صفحہ بھی کام نہیں کر رہا :censored:
 
الف نظامی

ہاں میں نے بھی یہ بات دیکھی ہے۔Website undercontraction کا نوٹس لکھا ہوا ہے۔
اطلاعا عرض ہے کہ اس ویب سائٹ کو الف نظامی ڈویلوپ نہیں کر رہا :notworthy:
 
قیصرانی

لائبریرین
ہاں میں نے بھی یہ بات دیکھی ہے۔Website undercontraction کا نوٹس لکھا ہوا ہے۔
اطلاعا عرض ہے کہ اس ویب سائٹ کو الف نظامی ڈویلوپ نہیں کر رہا :notworthy:
ارے نہیں۔ یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ سائٹ آپ کی نگرانی میں ہی چل رہی ہے۔ مقصد یہ ہے کہ بیرون ملک رہنے والے افراد کے رابطے کے لئے یہ سائٹ بہتر کام دے سکتی ہے تاہم اس کو مکمل ہونا چاہیئے یا کم از کم اس قابل ہو کہ سائٹ پر جائن اس اور ڈونیٹ کے علاوہ بھی کوئی لنک کام کر رہے ہوں۔ اگر میں اس طرح کی اچھی تحریک میں شامل ہونے کے لئے آتا ہوں اور سائٹ پر صرف دو ورکنگ لنکس ملتے ہیں جو مندرجہ بالا ہیں تو ظاہر ہے کہ میں کافی کچھ سوچوں گا کہ یہ کیسی تحریک ہے جو یا تو ممبران بنا رہی ہے یا پھر ان سے چندہ یعنی ڈونیشن لے رہی ہے۔ جو وڈیوز فرنٹ پیج پر موجود ہیں، انہیں ہی اگر
Vedios

میں لگا دیا جائے تو ایک لنک اور کام کرنے لگ جائے گا۔ ویسے وڈیوز کی املاء بھی درست ہو جائے تو کیا کہنے

الف نظامی تاہم یہ بات میں جنرلی کر رہا ہوں۔ یہ نہ سمجھیں کہ میں آپ کو سنا رہا ہوں
 
ڈاکٹر بھی بھولا ہے بے چارہ ۔ ہاتھ پاوں کالے کرانے ہیں بےچارے نےاپنے۔
چچ چچ چچ ۔۔

درست کہاں۔۔۔۔۔ بیشک ڈاکڑ کی کاوش ناقابل فراموش ہیں ۔۔لیکن کہیں نا کہیں ان میں منافقت پائی جاتی ہے۔۔( معذرت کے ساتھ)
 
الف نظامی

لائبریرین
یہ بندہ جس پارٹی کے ساتھ ہے اس سے اس کو دیکھنے کو دل نہیں کرتا۔۔۔ ۔
ان کی قائم کردہ جماعت کا نام تحریک تحفظ پاکستان ہے ، ریکارڈ درست کر لیں۔
درست کہاں۔۔۔ ۔۔ بیشک ڈاکڑ کی کاوش ناقابل فراموش ہیں ۔۔لیکن کہیں نا کہیں ان میں منافقت پائی جاتی ہے۔۔( معذرت کے ساتھ)
شرم کیجیے اگر موجود ہے تو ورنہ جو دل چاہے کریں! اگر محسن پاکستان ایسے ہیں تو پھر پاکستان میں کوئی سچا آدمی ہے ہی نہیں!

محسن پاکستان کا مقام معلوم کرنا ہو تو اہلِ بصیرت سے پوچھیے۔
qadeerzb4.gif
 
شرم کیجیے اگر موجود ہے تو ورنہ جو دل چاہے کریں! اگر محسن پاکستان ایسے ہیں تو پھر پاکستان میں کوئی سچا آدمی ہے ہی نہیں!

جناب میں نے کون سی ایس غلط بات کہہ ڈالی جس پر میں شرمسار ہوں۔۔۔ اور الحمد اللہ آپ کی اردو میری اردو سے لاکھ گنا زیادہ اچھی ہی۔ میں نے لکھا ھے کہ معذرت کے ساتھ۔۔۔۔ اور آجکل جس پارٹی کے ساتھ ڈاکٹر صاحب اٹھ بیٹھ رہے ہیں۔۔ اس سے تو میرے الفاظ درست نظر آتے ہیں۔۔۔ برحال اپنا اپنا نظریہ ھے۔ ۔۔ لہذا ۔۔ زیادہ لال پیلا ہونے کے ضرورت نہیں۔۔ جمہورہت کھپے کھپے کھپے ۔۔
 
ان کی قائم کردہ جماعت کا نام تحریک تحفظ پاکستان ہے ، ریکارڈ درست کر لیں۔

شرم کیجیے اگر موجود ہے تو ورنہ جو دل چاہے کریں! اگر محسن پاکستان ایسے ہیں تو پھر پاکستان میں کوئی سچا آدمی ہے ہی نہیں!

محسن پاکستان کا مقام معلوم کرنا ہو تو اہلِ بصیرت سے پوچھیے۔
qadeerzb4.gif

محترم جناب عزت مآب الف نظامی ۔۔ آپ خام خواہ ہی لال پیلے ہورہے ہیں۔۔۔ ۔۔ مجھ کو ڈاکڑ صاحب پسند تھےےےےےےےےےےے۔۔ لیکن اب نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ اور پاڑئی کے نام " تحریک تحفظ پاکستان " رکھ لینے سے کیا ہوجاے گا۔۔۔۔ دل کا عالم خدا ہی جانتا ھے ۔۔۔۔ خوش رہیں۔۔۔ اور اندھی تقلید سے بچنے کو کوشیش فرماے ۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ان کی قائم کردہ جماعت کا نام تحریک تحفظ پاکستان ہے ، ریکارڈ درست کر لیں۔

شرم کیجیے اگر موجود ہے تو ورنہ جو دل چاہے کریں! اگر محسن پاکستان ایسے ہیں تو پھر پاکستان میں کوئی سچا آدمی ہے ہی نہیں!

محسن پاکستان کا مقام معلوم کرنا ہو تو اہلِ بصیرت سے پوچھیے۔
qadeerzb4.gif
ہمارے ہاں تو ایک دور میں مرد مومن مرد حق ضیاء الحق ضیاء الحق بھی ایسے ہی شمار ہوتے تھے۔ جمہوریت میں ہر بندے کو اپنی بات تمیز کے دائرے میں رہ کر کہنے کی اجازت ہوتی ہے۔ اگر آپ کسی انسان کو عزت اور شرف کے اس مقام پر فائز دیکھنا چاہتے ہیں جہاں اس پر انگلی نہ اٹھائی جا سکے تو براہ کرم الگ سے بتا دیں تاکہ دل آزاری نہ ہو۔ ورنہ بات آپ ہی کے الفاظ میں کہ شرم کریں، اگر ہے تو :)
 
وقت وقت کی بات ہے جناب۔
 
ساجد

محفلین
یہ سیاست ہے ہی ایسی چیز جس پر "اس عاشقی میں عزت سادات بھی گئی" والی بات صادق آتی ہے ؛ لہذا اب ڈاکٹر صاحب پر تنقید بھی ہو گی اور ان کے عقیدتمندوں کو اس تنقید کو صبر اور حوصلے سے سننا بھی ہو گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ناقدین پر لازم ہے کہ وہ تنقید کرتے وقت شخصی احترام اور عمومی اخلاقی معیار کو ہمہ وقت ملحوظ خاطر رکھیں۔:)
 
وجی

لائبریرین
کاشف اکرم وارثی صاحب انسان سے غلطیاں ہوجاتیں ہیں
جوانی میں بھی اور بڑھاپےمیں بھی
جوانی میں جوش میں غلطیاں ہوتی ہیں
اور بڑھاپے میں ہوش میں نہ ہونے پر غلطیاں ہوتیں ہیں
آپ جس طرف اشارہ کر رہے ہیں اس کا اندازہ ہے مجھے آپ بھی انکی بڑھاپے کی غلطی سمجھ کر جانے دیں ۔
 
Top