تحریک انصاف اگلے سال مڈٹرم الیکشن کی خواہشمند ہے اور انہوں نے اپنے لوگوں کو کہہ دیا ہے کہ 2014ء کی گرمیوں میں الیکشن کے لئے تیار رہیں ۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف چار حلقوں میں ووٹوں کی انگوٹھے کے نشان سے تصدیق اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کو مڈٹرم الیکشن کی طرف لے جانے کے لئے استعمال کرے گی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہو پائے گا اور مڈٹرم الیکشن تحریک انصاف کے دبائو کی وجہ سے ممکن نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مڈٹرم الیکشن کا انحصار وزیراعظم اور فوج کے تعلقات پر ہو گا۔ فوج کی مرضی کے بغیر تحریکوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا ۔
یہ بات سہیل وڑائچ نے اپنے پروگرام میرے مطابق میں کہی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=155115
الیکشن کے مطالبات بڑے پیمانے پر تحریکوں کے بغیر پورے نہیں ہوسکتے اور ملکی حالات خراب کئے بغیر حکومتیں نہیں گرتیں۔
ہمارے ملک کے حالات اب ایسی سیاسی تماشہ گری اور ناپختگی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ جتنے بھی حالات اور معیشت خراب ہوگی۔ بالآخر اس کا بوجھ عوام پر ہی پڑے گا۔