تحریک انصاف نے دھاندلی کے سب سے بڑے الزام 35 پنکچر پر معذرت کر لی

تحریک انصاف نے دھاندلی کے سب سے بڑے الزام 35 پنکچر پر معذرت کر لی ہے۔ عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ وقت ہے کہ نجم سیٹھی پر یہ الزامات محض افواہوں کی بنیاد پر لگائے گئے تھے۔ یاد رہے کہ کل جیو پر کیپیٹل ٹاک نامی پروگرام میں عمران نے بھی کہا تھا کہ 35 پنکچر والی بات ایک سیاسی بیان تھا۔ یہ ہے عارف علوی کی ٹویٹ کا عکس۔
30lphfl.jpg

جہانگیر ترین نے جسٹس افتخار چودھری پر دھاندلی کی سرپرستی کے الزام کے حوالے سے کہا تھا کہ انہیں جوڈیشل کمیشن میں اس لئے نہیں بلایا کیونکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا۔
اس حوالے سے خبروں کے ربط
ربط1
ربط2
 
جوڈیشل کمیشن کے سامنے 35 پنکچروں کا ذکر اس لیے نہیں کیا کیونکہ یہ ایک سیاسی بات تھی : عمران خان
01 جولائی 2015
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن 2013 ءمیں 35 پنکچر لگانے کی بات ایک سیاسی بات تھی لیکن انہوں نے کمیشن میں منظم دھاندلی ثابت کر دی ہے ۔
 
یعنی سیاسی بات کرنا بغیر ثبوت کے جھوٹ نہیں ہے
یا یہ کہ لوگوں کو ذلیل کرتے رہو سیاسی بات کرکے صرف اس وجہ سے کہ تم اس بات پر قادر ہو
تف ہے اس سوچ پر
 
یعنی سیاسی بات کرنا بغیر ثبوت کے جھوٹ نہیں ہے
یا یہ کہ لوگوں کو ذلیل کرتے رہو سیاسی بات کرکے صرف اس وجہ سے کہ تم اس بات پر قادر ہو
تف ہے اس سوچ پر
صرف زلیل نہیں کیا بلکہ نوجوانوں کو گمراہ کر کے ریاستی اداروں پر حملہ بھی کیا۔
 
 
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کے رہنماﺅں نے 35پنکچرز والی بات پر تحریک انصاف والوں کو کھری کھری سنا دیں
اور کہا کہ ٹافیاں کھانے کے دن گزر گئے اب معافی مانگنے کے دن ہیں۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما دانیا ل عزیزنے طلال چودھری اورمحمد زبیرکے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنے الزامات پر بار بار معافی مانگیں گے ، وہ کنٹینرز پر کھڑے ہو کر عدالتوں سمیت ہر ادارے کوبرا بھلا کہتے رہے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ تحریک انصاف والے جھوٹ بولتے ہیں ،ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ تحریک انصاف والے معافیاں مانگیں گے ،عمران خان نے جمہوریت پر وار کئے ،عمران خان نے کل عدالت میں جج کی بھی توہین کی ۔انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات پوری قوم کے سامنے ہے ،عمران خان نے وزیر اعظم بننا ہے تو ملک کی خدمت کریں ، بہتر ہے عمران سب سے معافی مانگیں۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان بچوں کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں ،عمران خان بالکل بے بس ہو گئے ہیںعمران خان نے ناچ گانا کر کے قوم کا ایک سال ضائع کیا۔ دانیا ل عزیز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مشرف اور زرداری کی مسترد کردہ ٹیم کو ساتھ ملا رہے ہیں ،تحریک انصاف کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ عوام سے معافی مانگیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما محمد زبیرنے کہا ہے کہ عمران خان اپنے الزامات پر با بار معافی مانگیں گے، تحریک انصاف آہستہ آہستہ اپنے تمام الزامات پر معذرت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف افواہوں کی بنیاد پر فیصلے کر لیتی ہے ،عارف علوی نے 35پنکچرز والی بات بار بار کی تھی ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ٹافیاں کھانے کے دن گزر گئے اب معافی مانگنے کے دن ہیں۔
 
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین تحریک انصاف کے بیان پر ردعمل
کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے 35پنکچر کے نام پر قوم کو گمراہ کیا ہے ، جھوٹ کا اعتراف کر نے کے بعد وہ صادق اور امین نہیں رہے ، قانون کے مطابق عمران خان نااہل ہوگئے ہیں، پارلیمنٹ کو جعلی کہنے والوں نے آج اسی پارلیمنٹ سے تنخواہ وصول کی ہے ، الیکشن کمیشن کو شرم کی تلقین کرنے والوں کی اپنی شرم خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کہاں تھی ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سیاست مخالفین پر گند اچھال کر اپنانام بلند کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔
 
Top