تحریک انصاف کا دھاندلی کے خلاف دھرنوں اور احتجاج کا سلسلہ جاری

پورے ملک میں مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی میں این اے 250 میں شدید احتجاج ہوا اور اب تین تلوار چوک میں احتجاج ہو رہا ہے۔

لاہور میں این اے 125 میں 24 گھنٹوں سے احتجاج جاری ہے اور یہ احتجاج بڑھتا نظر آ رہا ہے ۔

نارو وال میں ابرار الحق کے حلقہ میں احتجاج ہوا ہے اور اب بھی جاری ہے۔

راولپنڈی میں چوہدری نثار کے حلقوں سے نتیجہ آنے کے بعد وہاں سخت احتجاج جاری ہے اور شدید تناؤ کی کیفیت ہے۔

تحریک انصاف دھاندلی پر ایک وائٹ پیپر بھی جاری کرے گی۔

احتجاج کا سلسلہ بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے اور مزید کئی شہروں میں پھیلنے کی خبر ہے۔
پنجاب بھر میں دھاندلیوں پر شواہد اور ثبوت اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور یہ ممکن ہے کہ احتجاج کا سلسلہ
 
946842_460644550694859_874233385_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی چھوٹی بہن سے بات ہور ہی تھی تو پتہ چلا کہ بعض جگہوں پر جہاں پولنگ کا سرکاری وقت 5 بجے سے بڑھا کر 6 بجے تک کر دیا گیا تھا، وہاں پولنگ کے نتائج 4 بجکر 55 منٹ پر آ گئے تھے۔ ہمارے ڈیرہ غازی خان کے دو نتائج ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کے ابھی تک رکے ہیں :) اللہ جانتا ہے کیوں :)
 
بالکل ایسا ہی ہوا ہے اور یہی سب سے بڑی دلیل ہے دھاندلی کی کہ ایک گھنٹہ پولنگ میں باقی ہونے کے باوجود نتائج کیسے آنا شروع ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ بیس پچیس فیصد نتائج کی رپورٹوں پر ہی نواز شریف نے صحافیوں سے گفتگو میں حکومت بنانے کی باتیں بھی شروع کر دی تھیں۔

لاہور میں بھی ابھی تک دو قومی حلقوں کا نتیجہ نہیں آیا۔
 
یہ بات میں نے بھی نوٹ کی تھی کہ ابھی چند ہی نتائج آئے تھے کہ نواز شریف نے خطاب کرنا اور حکومت سازی کے بارے بات کرنا شروع کر دی تھی
 
Top