جاسم محمد
محفلین
ہاہاہا۔ انہوں نے تو شیخ مجیب الرحمان کو آئینی و قانونی طور پر اقتدار سونپنے کی بجائے ملک توڑنے کو ترجیح دی تھی۔ وہ کونسا لندن سے ہونے والی چند جمہوری انقلابی تقاریر سے ڈرنے والے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں شکست کی اور وجوہات ہیں۔ وگرنہ انہوں نے جہاں اپنی پسندیدہ جماعت کو جتوانا ہوتا ہے وہاں دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ گلگت بلتستان اور چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کا حال آپ کے سامنے ہے۔ پی ڈی ایم کی ۱۱ جماعتیں ملکر بھی وہاں اسٹیبلشمنٹ کا بال بیکا نہیں کر سکیں۔اپوزیشن نے براہِ راست نام لے وہ واویلا مچایا کہ ہاتھ جوڑلیے۔