arifkarim
معطل
تحریک انصاف کی ماں فوزیہ قصوری کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما، بانی رکن اور تحریک انصاف کی ماں کہلانے والی فوزیہ قصوری نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا، جس کا باقاعدہ اعلان وہ آئندہ ایک دو روز میں پریس کانفرنس کے دوران کریں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھنے کے بعد عمران خان کا ہر کڑے وقت میں ساتھ دینے والی فوزیہ قصوری ماضی میں تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہی ہیں اور پارٹی کی بیرون ملک تنظیمات اور نوجوان پارٹی کارکنوں کے لئے ایک رابطہ پل کا کردار ادا کرتی رہی ہیں اس لئے انہیں تحریک انصاف کی ماں بھی کہا جاتا ہے۔ لاہور میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان کارکنان سے خطاب کے دوران آنکھوں میں آنسو لئے فوزیہ قصوری نے کہا کہ میں ایک انسان ہوں اور میری بھی کچھ خواہشات ہیں۔ میں نے تحریک انصاف کو نشستوں کی خاطر جوائن نہیں کیا تھا۔ جب ہم پہلا اور دوسرا الیکشن ہارے اور پارٹی کوئی بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی اس وقت بھی میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سیٹیں جیتیں کے لئے نہیں آئی تھی بلکہ میرا مقصد اپنے ملک کے بچوں اور خواتین کو انصاف دلانا تھا۔ تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر حامد خان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حامد خان نے مجھے نااہل قرار دے دیا اور انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پانچ دیگر امیدواروں کو میدان میں اتارا جن میں سے تین نے سیٹیں بھی جیتیں انہوں نے مجھ پر کوئی توجہ نہ دی۔ انہوں نے عمران خان کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن عمران خان نے میری بہت توہین کی جس کی وجہ سے میں پاگلوں کے اسپتال میں بھی داخل رہی میں گزشتہ دو ہفتوں سے پاگلوں کی طرح رو رہی ہوں۔ مختلف نجی نیوز چینلز کے مطابق فوزیہ صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے ساتھ کراچی، لاہور اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے متعدد کارکنان نے بھی تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل کے مطابق فوزیہ قصوری کا کہنا ہے کہ میں اپنا کام جاری رکھوں گی اور اس کے لئے کسی بھی پارٹی کو جوائن کر سکتی ہوں جس کا اعلان میں پریس کانفرنس میں کروں گی۔
حوالہ: http://urdu.aaj.tv/search/national/2013/06/04/130766_2_story.html