جاسم محمد
محفلین
تحریک انصاف کی وزیرِاعلیٰ سندھ کو برطرف کرنے کی کوششیں جاری
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا سیاسی تناؤ حل نہیں ہوسکا، جبکہ مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لیے خفیہ کوششیں جاری ہیں۔
پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما علی گوہر خان مہر اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے علیحدہ علیحدہ وزیرِاعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی تھی، جہاں مذکورہ معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام پیش رفت سے آگاہ ذرائع نے ڈان کو تصدیق کی کہ حمکراں جماعت نے اپنے اتحادیوں اور سندھ کی دیگر جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ڈان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی مطالبہ ہے وہ یہ کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقیاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر الزامات آنے کے بعد انہیں اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیرِدفاع پرویز خٹک اور پنجاب کے ایک وزیر علیم خان کو پی ٹی آئی نے ان کے عہدے سے کیوں نہیں ہٹایا تو فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ان کے خلاف باقاعدہ طور پر کرپشن کے چارجز نہیں لگے اس لیے وہ اپنے عہدوں پر براجمان ہیں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بابر اعوان اور اعظم خان سواتی وفاقی کابینہ کے اراکین تھے، تاہم جب ان پر کرپشن کے چارجز لگے تو دونوں اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہوئے اپنے خلاف چارجز کا دفاع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان افراد نے خود کو احتساب کے لیے پیش کی اور پاکستان کے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے مشاہدے کے بعد پی ٹی آئی نے سندھ کے رہنماؤں سے ملاقاتیں تو بند کردیں، تاہم وہ وزیرِاعلیٰ سندھ کو ہٹانے کے لیے بیک چینل کوششیں کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے عوام تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، دی ڈی اے کے رہنما پیر پگارا، غلام ارباب رحیم، ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو اور دہگر سے ملاقات کا منصوبہ بنایا تھا۔
تاہم اب تحریک انصاف کے مقامی رہنما سندھ اسمبلی میں منتخب نہ ہونے والی جماعت جیئے سندھ تحریک اور دیگر قوم پرست دھڑوں سے مذاکرات کرے گی۔
مذکورہ گروپس ایک پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کے خلاف مظاہروں کا اعلان کریں گے جہاں وہ اپنے مطالبات پیش کریں گے، جبکہ اس میں حکومت اور پی ٹی آئی کا کوئی نمائندہ شامل نہیں ہوگا۔
دریں اثنا سندھ میں حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔