تحریک انصاف کے متعدد ارکان کا استعفے دینے سے انکار، پارٹی مشکلات کا شکار
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کو اسمبلیوں سے استعفے دینے کے اعلان نے مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے متعدد ارکان پارلیمنٹ نے استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا کہنا ہے کہ صوبہ میں عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تو پھر استعفے کس بات کے؟ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ دنوں بہاولپور جلسے میں کہا تھا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے نتیجے میں پارٹی ارکان استعفے دیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ صوبہ خیبر پی کے اور قومی اسمبلی کے زیادہ تر ارکان اسمبلی نے استعفے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کی وجہ سے تحریک انصاف مشکلات سے دو چار ہے عین ممکن ہے کہ تحریک انصاف یہ اعلان واپس لے لے اور پارٹی کو دھڑے بندی سے بچا لے۔