اقبال جہانگیر
محفلین
تحریک طالبان پنجاب نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
لاہور (آئی این پی )کالعدم تحریک طالبان پنجاب نے حامد میر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی جبکہ تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے امیر عمر خراسانی نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کالعدم تحریک طالبان پنجاب گروپ نے حامد میر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ لشکر جھنگوی کراچی کی مد د سے کیا ہے ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ حامد میر کو طالبان کے خلاف بولنے ، سکیولرازم کو بڑھاوا دینے اور ملالہ یوسف زئی کی تشہیر کرنے پر نشانہ بنایا گیا ہے ۔ دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خراسانی نے حامد میر پر حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حامد میر پر حملے میں تحریک طالبان پاکستان ملوث نہیں ہمیں حامد میر کے ساتھ بہت اختلافات ہیں لیکن ان پر حملے میں ہمار ا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=191968