اقبال جہانگیر
محفلین
شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرنے پر وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ شدت پسند کمانڈر عمر خالد خراسانی اور کمانڈر عبداللہ مل کر منصوبے پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔ مراسلے میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران آئی ڈی پیز کے روپ میں دہشت گرد صوبہ خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں میں داخل ہو سکتے ہیں، آئی ڈی پیز کے کیمپوں، کرایہ کے مکانوں اور مدارس پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=217984
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=217984